اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 575 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 575

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۷۵ خطاب یکم راگست ۱۹۹۸ء مختلف امریکہ کے بڑے بڑے شہروں میں مثلاً نیو یارک کے بعض علاقوں میں کہ واقعہ اس کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں بہت سی دیگر عائلی خرابیاں اور اخلاقی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔وہ مائیں جن کا گھر اُجڑا ھجڑا ہوسکون سے بیٹھنے کی کوئی جگہ میسر نہ آتی ہو وہ بسا اوقات اپنے بچوں پر بھی ظلم کرتی ہیں اور بچے ایسے گھر چھوڑ کر باہر گلیوں میں بیٹھ جاتے ہیں، اتنے بدنتائج نکلتے ہیں جن کا سلسلہ ختم ہونے میں نہیں آتا۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ دنیا بھر کی لجنات دنیا کے ہر ملک میں جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے۔انگلستان میں بھی ممکن ہے، امریکہ میں بھی ممکن ہے، جرمنی میں بھی ممکن ہے کہ ایسے گھروں کی تلاش کر کے ان کو رہنے کا سلیقہ سکھا ئیں۔یہ نہ سمجھیں مغرب کہ رہن سہن کے سلیقے ہم ہی سکھاتے ہیں۔احمدی خواتین اسلام کی خادمائیں ان کو بتائیں کہ وہ سلیقے سکھانے ہیں جن سے تم غافل ہووہ ہم سے سیکھو اور ہم تمہارے گھروں کی خدمات سرانجام دیں گی اور وہ پھر دیگر خواتین کو بھی اس طرف متوجہ کریں۔اس طرح یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھیل سکتا ہے۔ہماری لجنات میں تو یہ طاقت ہی نہیں کہ اتنے بڑے کام کو ہیٹر لیں اور اس کا حق ادا کرسکیں مگر جس جگہ شروع کریں وہاں گردو پیش میں کچھ سرگوشیاں ہوں گی۔کچھ لوگ باتیں کریں گے یہ تو بڑا اچھا کام ہے۔آپ اردگرد کے گھروں کی لجنات سے بھی رابطہ کریں اور ان سے کہیں کہ اس نیک کام میں ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں اس کے لئے تمہارا مسلمان ہونا بھی ضروری نہیں ہے، آؤ اور اپنی بہنوں کی خدمت کرو۔اس طرح جس طرح خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے اگر احمدی خواتین کو د یکھ کر دیگر خواتین رنگ پکڑنے لگیں تو بنی نوع انسان کی بہت عظیم خدمت ہوگی۔اس ضمن میں میں احمدی خواتین کو ایک یقین دہانی کراتا ہوں کہ اگر لجنات کے پاس یا انفرادی خدمت کرنے والیوں کے پاس جو معمولی اخراجات ہوتے ہیں اس کام کو کرنے کے لئے وہ نہ ہوں تو ہمیں لکھیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں انشاء اللہ ان کا انتظام کر دوں گا اور اس طرح آپ کے کام میں کوئی روک نہیں بنے گی۔یہ جو خدمات ہیں ان کا پھیلنا ضروری ہے میں نے جو مثالیں دی ہیں۔ان مثالوں کے ساتھ انفرادی خدمت کی بہت سی مثالیں میں نے لگائی ہوئی تھیں جو میں چھوڑ آیا ہوں کیونکہ اگر وہ مثالیں یہاں بیان کی جاتیں تو پورے جلسے میں یہ کام ختم نہیں ہو سکتا تھا۔اور جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے اس