اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 574 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 574

حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۷۴ خطاب یکم را گست ۱۹۹۸ء اب میں آپ کے سامنے انڈونیشیا کی ایک دلچسپ مثال رکھتا ہوں جو غالباً دنیا میں اور کہیں آپ کو دکھائی نہیں دے گی۔انڈو نیشین خواتین بیٹھی ہوئی ہیں نا یہاں۔کدھر بیٹھی ہوئی ہیں؟ اس دفعہ بہت کم آئی ہیں۔کیونکہ وہاں کے اقتصادی حالات بہت خراب ہیں لیکن جتنی بھی آئی ہیں گو ان کو اس بات سے خوشی ہوگی کہ میں لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا کی غیر معمولی خدمت کا ذکر کرنے والا ہوں۔) ایک گاؤں میں تبلیغ کے لئے انہوں نے جانا تھا، اسے انہوں نے نشانہ بنایا اور اپنی خاطرتا کہ وہاں پہنچنے میں سہولت ہو وقار عمل کر کے تین کلومیٹر سڑک بنائی اور اس سڑک کا اتناہ فائدہ پہنچا گاؤں والوں کو جن کو تو فیق نہیں ملی تھی کہ محض اس خدمت کی وجہ سے دھڑا دھڑ احمدی ہونے شروع ہو گئے تو خدمت جس غرض سے کی گئی تھی اللہ تعالیٰ نے اسے اور رنگ میں پورا کر دیا۔یعنی احساس تشکر بیدار ہوا اور اس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کی طرف توجہ ہوئی۔اس گاؤں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک ۱۵۰۰ افراد اسی بناء پر احمدی ہو چکے ہیں لیکن اس تعلق میں بعض تجاویز آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔جہاں وقار عمل کے ذریعہ وقار عمل آپ کو کھلے بندوں باہر نکل کر نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اکثر صورتوں میں لجنہ کے لئے یہ ممکن ہی نہیں۔اکثر ممالک میں یہ ممکن نہیں۔انڈونیشیا کی تہذیب و تمدن اور ہے پاکستان، بنگلہ دیشن، ہندوستان اور کچھ یہاں کا بھی تمدن اور ہے۔سڑکوں پر احمد کی خواتین نکل کر یہ وقار عمل کا کام نہیں کر سکتیں۔مگر ایک وقار عمل کا میدان ان کے لئے کھلا پڑا ہے۔غریب گھروں میں جا کر وقار عمل کریں اور یہ غریب گھر دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی مل سکتے ہیں بلکہ امریکہ میں اس کثرت سے ہیں کہ ان کے تصور سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اگر احمدی خواتین خواہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتی ہوں گھروں تک پہنچیں اور ان کو سمجھائیں کہ ہمارے مذہب کا تقاضا ہے ، بنیادی تعلیم یہ ہے کہ اللہ کے بعد اس کے بندوں کی خدمت کرو۔اس غرض سے بغیر کسی مقصد کے ہم تمہاری خدمت میں حاضر ہوئی ہیں۔بغیر کسی مقصد کے سوائے اسکے کہ اللہ کی رضا جوئی مقصد ہے۔یہ نیت خالص کر کے وہ اگر گھروں میں جائیں اور ان کی خدمت کریں تو بالواسطہ فائدہ یہ ہوگا کہ ایسی مسلمان خدمت کرنے والیوں کی خدمت کے ذریعہ اسلام کے متعلق بہت غلط فہمیاں دور ہوں گی اور ان کو بھی رہنا آجائے گا۔اتنے گندے ماحول میں زندگی بسر ہو رہی ہے۔