اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 30 of 705

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 30

حضرت خلیفہ المسح الرابع" کے مستورات سے خطابات خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۸۳ء آپ کیوں روتے ہیں۔اس پر آپ نے فرمایا اے بلال! کیا میں خدا تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں اور فرمایا میں کیوں نہ روؤں جب کہ مجھ پر آج رات یہ آیات نازل ہوئی ہیں۔اِنَّ فِى خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتٍ لِأُولِي الْأَلْبَابِ (آل عمران: ۱۹۱) میہ وہ آیات ہیں جو اُسی رات نازل ہوئی ہیں یوں معلوم ہوتا ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بستر میں داخل ہوئے ہیں تو اس وقت جبرائیل نازل ہوئے ہیں اور قرآن کریم کی یہ آیات نازل ہوئیں اور یہ آیات ایسا غلبہ پاگئیں آپ کے دل و دماغ پر کہ ساری رات پھر اللہ کی حمد میں روتے ہوئے آپ نے گزاردی۔ایک روایت میں ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دنیا میں مجھے تین چیزیں عزیز ہیں، عورت، خوشبو۔مگر میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ عورت کے حسن کی وجہ سے، اُس کی لطافت کی وجہ سے، اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے مرد کی تسکین کے لئے پیدا کیا ہے۔عورت سے بھی آپ کو پیار تھا، خوشبو سے بھی آپ کو بہت پیار تھا کیونکہ آپ بے حد لطیف مذاق رکھتے تھے لیکن سب سے بڑھ آپ کی لذت نماز میں تھی۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے ہی مروی ہے۔ایک مرتبہ رات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے اپنے بستر میں نہ پایا یعنی باری آپ کی تھی لیکن آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بستر سے غائب تھے۔میں نے سمجھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی زوجہ محترمہ کے پاس چلے گئے ہوں گے۔میں نے پورے تجسس سے آپ کی تلاش شروع کی۔چنانچہ باہرنکل کر میں نے دیکھا تو ایک جگہ آپ سجدے کی حالت میں پڑے ہوئے تھے اور یہ دُعا کر رہے تھے۔سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ لَا إِلَهُ إِلَّا أَنْتَ کہ اے اللہ تو پاک ہے اور اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے کوئی معبود نہیں سوائے تیرے۔میں نے عرض کی میرے والدین آپ پر قربان ہوں آپ تو کسی اور حالت میں ہی نکلے۔میں تو کچھ اور ہی سمجھی تھی۔( نسائی کتاب عشرۃ النساء ) یہ تھے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر سے غائب ہونے کے واقعات ، آج بھی مرد غائب ہوتے ہیں کتنے ہیں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اُسوہ کی پیروی میں اس بناء پر غائب