اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 245
حضرت خلیفتہ آیح الرابع' کے مستورات سے خطابات ۲۴۵ خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء اسلام میں عورتوں کا مقام، ذمہ داریاں اور لجنہ ہندوستان کی مساعی کا ذکر جلسہ سالانہ مستورات قادیان سے خطاب فرمودہ ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء) تشہد وتعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: دنیا کے سب مذاہب میں عورت کا کسی نہ کسی رنگ میں ذکر ملتا ہے اور میں نے اس پہلو سے دنیا کے تمام مذاہب کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے لیکن حقیقت ہے کہ جو عزت اور مقام اور مرتبہ قرآن کریم اور حضرت اقدس محمد مصطفی میلہ نے عورت کو عطا فرمایا اس کا عشر عشیر بھی کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتا۔جب انسان یہ موازنہ کرتا ہے تو تعجب میں غرق ہو جاتا ہے اور بہت ہی تکلیف دہ پر عذاب تعجب میں غرق ہو جاتا ہے کہ یہ تمام مذاہب جن میں عورت کا یا تو مثبت رنگ میں ذکر ملتا ہے تو بہت معمولی اور بے حیثیت یا منفی رنگ میں ذکر ملتا ہے۔اسلام پر یہ حملے کرنے میں سب زیادہ تیزی دکھاتے ہیں اور شوخی دکھاتے ہیں کہ اسلام میں عورت کو کوئی مقام اور مرتبہ نہیں۔ایک دفعہ یورپ میں کسی سوال و جواب کی مجلس میں ایک عیسائی خاتون نے یہ سوال کیا اور مجھے یاد نہیں کہ کبھی بھی سوال و جواب کی کوئی ایسی مجلس ہوئی ہو جس میں یہ سوال نہ کیا گیا ہو تو میں نے اُن سے کہا کہ میں صرف حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا ایک فرمان تمہیں سناتا ہوں۔تم مذاہب ہی کا نہیں تمام دنیا کی تہذیبوں میں عورت کے ذکر کی تحقیق کر دیکھو اور وہ شان جو حضرت محمد مصطفی مے نے ایک چھوٹے سے پاکیزہ جملے میں عورت کو عطا کر دی ہے اس کا لا کھواں کروڑواں حصہ بھی مجھے کہیں اور سے لا دکھاؤ۔میں نے اسے بتایا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی میں نے ایک مرتبہ فرمایا کہ تمہاری جنت