اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول — Page 244
حضرت خلیفہ المسح الرابع ” کے مستورات سے خطابات ۲۴۴ خطاب ۳۱ راگست ۱۹۹۱ء کر ہو جاتا ہے۔جیسے حضرت محمد رسول اللہ تھے۔تو اپنے اندر وہ صفات پیدا کرین جو آپ کی تنظیمی تربیت کی ضرورتوں کو بھی پورا کریں گی اور گھر یلو تربیت کی ضرورتوں کو بھی پورا کریں گی۔اللہ تعالی اس کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔میرے دل میں آپ کی سابقہ صدر کے لئے کوئی غصے کے جذبات ہر گز نہیں ایک ذرہ بھی نہیں۔مجھے تکلیف بہت پہنچی تھی لیکن اس کو میں نے ضبط کیا اور اس وجہ سے کہ میں جانتا ہوں کہ وہ دل کی بُری نہیں ہیں بے چاری مجبور ہیں اس لئے ان کے ساتھ آپ ایسا نعوذ باللہ من ذالک کسی رنگ میں بھی تحقیر کا معاملہ نہیں ہونا چاہئے جو سزا کے حقدار تھے۔جنہوں نے کھلم کھلا غلطی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر غلطی کی ہے اور جانتے تھے کہ اس کا نظام جماعت پر بہت برا اثر پڑے گا اُن سے بھی غصہ کا حق نہیں۔ان سے بھی نفرت کا حق نہیں ان کے لئے دل میں درد محسوس کریں۔رحم کریں بہت بد نصیب وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی نیکیوں کو اس طرح ضائع کر دیتے ہیں کما کے خالی ہاتھ ہو جاتے ہیں۔قرآن کریم نے متنبہ بھی فرمایا تھا کہ ایسی عورت کی طرح نہ بننا جو سارا دن سوت کاتے اور شام کو تکلے کے اوپر چھری پھیر دے اور کا تا ہوا سوت سارا دھاگہ ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے۔ایسے بھی ہوتے ہیں بد نصیب ہی ہیں ان کی بے چارگی پر رحم آنا چاہئے۔اُن پر غصہ کا سوال نہیں لیکن صدر کے ساتھ اس صدر کے ساتھ خاص طور پر ممنونیت کا تعلق بھی قائم رکھنا چاہئے۔میں جانتا ہوں انہوں نے بہت محنت کی ہے بہت خلوص کے ساتھ بے حد لمبے عرصہ تک قربانی کی ہے۔بہت سے ان کے فیض بھی پہنچے ہیں۔بہت سا نظم وضبط جو آج یہاں دکھائی دیتا ہے اس میں ان کی کوشش کی برکت بھی شامل ہے تو ان کو اعزاز کے ساتھ رخصت کریں۔نئی آنے والی جو مجلس عاملہ ہے وہ ان کا شکر یہ ادا کرے۔باقی لجنات بھی شکریئے کے طور پر ان کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جو کمیاں رہ گئی ہیں ان کو بھی پورا فرمائے اور ان کے دل میں نرمی کا گوشہ رکھ دے جو ایک نصیحت کرنے والے کے لئے ضروری ہوا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔غصے اور نفرت سے دلوں کو پاک کرنا ضروری ہے اس کے بغیر بنی نوع انسان کی اصلاح ممکن نہیں۔بنی نوع انسان تو گجا آپ کے اپنے گھروں کی اصلاح بھی ممکن نہیں۔آئیے اب دعا کر لیتے ہیں۔