نزولِ مسیح

by Other Authors

Page 3 of 40

نزولِ مسیح — Page 3

آنحضرت میم کے وجود باجود میں پوری ہو چکی ہیں اور قرآن مجید نے اس بارہ میں خود بیان فرما دیا ہے کہ آنحضرت میان امام علی النبيُّ الْأُمِّی ہیں۔جن کا ذکر تورات و انجیل میں موجود ہے اور آپ ہی موسیٰ کی مانند ایک نبی کے ظاہر ہونے کی پیشگوئی کا جو تورات میں مذکور ہے مصداق ہیں۔(استثناء ۱۸/۱۸) اس آیت میں يَتْلُوهُ شَاهِدَ مِنْهُ کی پیٹرکی کا تعلق امت محمدیہ کے مسیح موعود سے ہی ہو سکتا ہے جو آخری زمانہ میں آنحضرت مسلم کی سچائی کو ثابت کرنے کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور حکم عدل مبعوث ہونے والا تھا۔يَتْلُوهُ شَاهِدٌ مِنْهُ کی یہ پیشگوئی ہمارے نزدیک حضرت مرزا غلام احمد صاحب بانی سلسلہ احمدیہ علیہ الصلوة و السلام کے وجود میں پوری ہو چکی ہے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کی بنیاد دعوی کی بنیاد قرآن مجید اور آپ کے اپنے الہامات پر ہے اور احادیث نبویہ اس کی ا موید ہیں۔اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو الہامات ہوئے وہ یہ ہیں۔الهام اول یہ ہے کہ اللہ تعالی نے فرمایا:- " مسیح ابن مریم فوت ہو چکا ہے اور اس کے رنگ میں ہو کر وعدہ کے موافق تو آیا ہے۔وَكَانَ وَعْدُ اللهِ مَفْعُولاً وَاَنْتَ مَعِن وَاَنْتَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِينِ۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۰۲) دوسرا الہام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :- " میں تجھے زمین کے کناروں تک شہرت دوں گا اور تیرا ذکر بلند کروں گا اور تیری محبت دلوں میں ڈال دونگا جَعَلْنَاكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ (یعنی ہم نے تجھے مسیح ابن مریم بنا دیا ہے) ان کو کہہ دے میں عیسیٰ کے قدم پر (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۴۲) آیا ہوں۔"