نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 103
(المائدۃ :۴۲) اے رسول نہ غمگین کریں تجھے وہ لوگ جو کفر میںتیزی سے بڑھتے ہیں ان لوگوں میں سے جنہوں نے اپنے مونہوں سے کہا ہم ایمان لائے اور ان کے دل ایمان نہیں لائے۔وہ لوگ کان لگاتے ہیں کہ یہاں سے سن کر باہر جاکر جھوٹ پھیلائیں یا دوسرے مخالفوں کی بھی مان لیتے ہیں جو ابھی تیرے پاس نہیں آئے۔ٹھیک موقعوں سے بات کو الٹ پلٹ کر دیتے ہیں کہتے ہیں اگر تم کو یہ تعلیم ملے تو لے لو اور اگر یہ نہ ملے تو پرہیز کرو اور جسے اللہ عذاب دینا چاہے تو اسے اللہ سے بچانے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتا۔یہ ایسے لوگ ہیں کہ اللہ نے ان کے دلوں کو پاک کرنا نہیں چاہا ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔۲۔(التوبۃ :۱۲۴،۱۲۵) اور جب کوئی سورۃاتاری جاتی ہے کوئی تو ان میں سے کہتاہے بتاؤ تو اس سورۃ نے تم میں سے کس کے ایمان کو بڑھایا؟ جو تو مومن ہیں ان کے ایمان کو تو وہ سورۃ بڑھا دیتی ہے اور وہ خوشیاں مناتے ہیں اور جن کے دلوں میں روگ ہیں وہ سورۃ ان کی پلیدی اور بدباطنی کو بھی بدباطنی کے ساتھ ملا کر بڑھاتی ہے اور وہ کفر میں ہی مرتے ہیں۔عمدہ عمدہ تندرستوں کے کھانے بیماروں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور موسم بہار کی عمدہ ہوا بعض بیماروں میں ضرر کا موجب ہے۔