نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 298 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 298

اورصفحہ ۱۵۷ میں لکھا ہے اگر حاملہ عورت سے ایک سال صحبت نہ کرنے کے عرصہ میں مرد سے یا دائم المرض مرد کی عورت سے نہ رہا جاوے تو کسی سے نیوگ کر کے اس کے لیے اولاد پیدا کردے۔کیا یہ دیانند کے احکام تقویٰ اورراستی کی ہدایتیں ہیں؟ بد قسمت مصلح ناپاک تعدّدازواج کی اجازت دیتا ہے مگر خدا کے پاک نبیوں کے پاک فعل کی پیروی سے روکتا ہے۔اب تعدّدازواج کے اصول اپنے ہاں سے سن لو۔منّو۷۔۲۲۱ص۲۴۸ میں ہے کھانا کھا کر عورتوںکے ساتھ محل میںبہار کرے۔اس کے بعد بوقت موقع پھر امو رسلطنت کو دیکھے۔پھر منّو ۹۔۱۲۴ص۲۴۹میںہے۔بڑی عورت میں پہلے لڑکا پیدا ہوا ہوتو پندرہ گئو اورایک بیل لیوے۔اسکے بعد چھوٹی عورت میںجو لڑکے پیدا ہوئے ہیں وہ اپنی والدہ کی شادی کے سلسلہ سے بزرگی کو پاکر یقیناًبا قی ماندہ گئو ں کا حصہ لیویں۔پھرمنو۔۹۔۱۸۳صفحہ ۳۶۰ میں ہے ایک آدمی کی چار پانچ زوجہ ہوں ان سب میں ایک پتر دان ہو تواس کے ہونے سے سب زوجہ پتر دان کہلاتی ہیں سب اس بات کو من جی نے کہا ہے۔پھر منو۔۱۱۔۵۔۴۱۷ میں ہے پہلے عورت موجود ہو اور بہکشا سے دولت فراہم کر کے اس روپیہ سے دوسری شادی کرے تو اس کو صرف جماع کا لطف ملتا ہے۔اور اولاد اسی کی ہے جس نے دولت دی۔اسی قدر حوالے طالب حق اور خدا ترس کے لیے کافی ہیں۔ان کے بعد پھر اسلام پر اعتراض کرنا ایسے شخص کاکام ہے جسے حق اور حقیقت سے دراصل کوئی تعلق نہیں۔سوال نمبر ۱۰۲۔عورتیں پردہ کریں مرد کیوں نہ کریں۔الجواب: اوّل تو مرد و عورت میں مساوات کہاں کہ مساوی حقوق دیے جاویں۔دوم۔عورت کے لیے جو حمل بچہ جننے دودھ پلانے کی تکلیف ہوتی ہے اس میں مرد کو کس طرح عورت کے ساتھ مساوات کا حصہ ہے۔