نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 156
چند غیر بیبیوں کے باہم تعلقات پیدا ہوں تو ایسی صورت میں آپ کسی وید کے بہاگ منتر سے یا برہمنوں اور سوتروں سے کیا ایسا جنم محال ثابت کر سکتے ہیں۔انصاف سے غور ہو !! بہشت اور وہاں بیبیوں کے ہونے اور عمدہ کھانے پینے کا انکار وہ کرے جو موت کے بعد روحوں کے فنا ہونے کا قائل ہو۔پھر وہ کرے جو روح میں کسی لطیف جسم کے ہونے کا قائل نہیں کیونکہ جب اس کے نزدیک روح کے پاس کوئی آلہ خوشبوئی کے حاصل کرنے کا نہیں تو وہ حوروں کو کیا کرے گا کیونکہ روح بلاجسم ایسے کام کچھ نہیں کر سکتی۔پھربہشت کی ایسی نعمتوں سے وہ انکار کرے جس کو بیبیوں سے صدمات شدیدہ یا خفیفہ پہنچے ہوں۔پھر وہ کمزور انسان بہشتی بیبیوںسے انکار کرے جس کو جریان سرعت انزال اور اس خاص جسم کی خاص خاص کمزوریاں لاحق ہوں۔پھر اس نے ہزاروں ہزار روپیہ اشتہاریوں کو دے کر کچھ کامیابی حاصل نہیں کی۔پھر وہ جس کو یہ ابتلا آیا ہے کہ ہزاروں روپیہ خرچ کر کے شادی کی اور اس سے لوگ ہی متمتع ہوئے ہوتے ہیں اور باایں کچھ بول نہیں سکتا!آخر اس کو نیوگ کرانا پڑا۔پھر وہ جن کو تمام دن کی مزدوری سے اپنا پیٹ بھی بھرنا مشکل ہے وہ بی بی اور بچوں کو کس طرح اورکہاں سے پرورش کرے۔پھر وہ بڈھا جس کو بچے ملے نہایت گندے شرابی بدنام کنندہ خاندان۔ممکن ہے اس کی فطرت نے اس کو بتایا ہو کہ یہ صاحبزادے تمہیں اپنی کوٹھیوں سے بھی نکال دیں گے اور اس پر کوئی ایسا وقت آئے گا کہ وہ پکار اٹھے گا۔کاش کہ کوئی پھوس کا ہی گھر ملتا،پر وہ اپنا ہوتا۔پھر وہ کاہل وکاسل جن کو نشہ چنڈ ومدک نے بیکار کر دیا اور وہ اور گھروں کے ٹکڑے مانگ کر لایا اور کھا کر سو رہا۔پھر یورپ کے مزدوری پیشہ انکار کریں جن کو سارے دن کی ہلاکت کے بعد بھی رہنے کوعمدہ مکان نہیں ملتا۔پھر وہ انکار کریں جن کو صبح اٹھتے ہی اخباروں میں پڑھنا پڑھتا ہے کہ فلانا فوجی خدمات کے سبب سے لارڈ بنا ،فلانا مسٹر ہو کر قومی خدمات سے گورنر بنا،فلانا ملکی نفع رسانی کی باعث