نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 132 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 132

(النمل :۶۱) کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لئے بادل سے پانی اتارا۔پھر ہم نے اس سے خوش نما باغ اگائے۔تمہاری قدرت میں نہ تھا کہ تم درختوں کو اگاتے۔بتاؤ کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود ہے۔اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ مشرک ہیں۔(النمل :۶۲) ترجمہ۔کس نے زمین کو تمام چیزوں کے لئے قرار گاہ بنایا اور اس میں دریا رواں کئے اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان روک بنائی بتاؤکوئی اور معبود اللہ کے ساتھ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ یہ نادان لوگ ہیں۔(النمل:۶۳) کو ن ہے جو بیچارہ کی آواز سنتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اس کے دکھوں کو دور کرتا ہے اور تمہیں زمین پر دوسروں کے جانشین بناتا ہے۔بتاؤ کوئی اور معبود اللہ کے ساتھ ہے تم نصیحت کو بہت ہی کم قبول کرتے ہو۔(النمل:۶۴) کون ہے جو برّ وبحر کی تاریکیوں میں تمہیں راہ دکھاتا ہے اور کون ہے جو اپنی رحمت (باران)کے آگے آگے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے۔بتاؤ کوئی اورمعبود اللہ کے ساتھ ہے۔بلند اور پاک ہے اللہ ا ن کی تمام شرک کی باتوں اور شریکوں سے۔