نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 131
اللہ معاف نہیں کرتا کہ اس سے شرک کیا جائے اور اس کے نیچے درجے جسے چاہے معاف کرتاہے۔(النساء :۱۱۷) اور جس نے اللہ سے شرک کیا وہ سخت بہک گیا۔ (المائدۃ :۷۳) یہ پختہ بات ہے کہ جو اللہ سے شرک کرے اللہ جنت کو اس پر حرام کر دیتا ہے اور اس کا ٹھکانا آگ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہ ہوگا۔(النساء :۴۹) اور جس نے اللہ سے شرک کیا اس نے بڑی بدی کی بات تراشی۔(الاحقاف :۶) اور اس سے زیادہ کون گمراہ ہے جو اللہ کے سوا دوسروں کی عبادت کرتاہے۔(بنی اسرائیل:۴۰) اور تو اللہ کے ساتھ اور معبود مت ٹھہرا ورنہ تو ذلیل اور راندہ ہو کر جہنم میں گرایا جائے گا۔(الجن:۲۰) اور جب اللہ کابندہ اس کی عبادت کے لئے اٹھا قریب تھا کہ اس پر ٹوٹ پڑتے۔ (النمل :۶۰)کہہ حمد اللہ کے لئے اور سلام اس کے برگزیدہ بندوں پر بتاؤ اللہ خیروبرکت ہے یا وہ جنہیں شریک ٹھہراتے ہیں۔