نُورِ ہدایت — Page 801
ہے اسی طرح ہم اپنے قرآن کے لئے اسی زمین میں ہل چلا سکتے تھے جو قرآن کے مناسب حال ہو۔سو ہمیں وہ مناسب حال زمین تیرا سینہ دکھائی دیا اور ہم نے اس میں ہل چلا دیا۔اب دنیا دیکھے گی کہ اس میں سے کیسے شاندار پھل پیدا ہوتے ہیں۔جب خدا تعالیٰ جیسا بیج بونے والا ہو، خدا تعالیٰ جیسا ہل چلانے والا ہو اور محمد علی ایم کے سینہ جیسی زمین ہو تو اس کھیتی کی برتری کا کون انکار کر سکتا ہے۔غرض الم نشرح لك صدرك کے ایک معنے یہ ہیں کہ قرآن کریم کے نزول کے علاوہ رسولکریم علی کواللہ تعالے کی طرف سے ایسا علم لدنی بخشا گیا تھا کہ اس کے ذریعہ آپ ہر علم کو فوراً قبول کر کے اس کی وسعتوں کے انتہا تک پہنچ جاتے تھے اور اس سے استنباط اور تفقہ کر کے مسلمانوں کو علم دین سکھاتے۔رسول ریم ملایم کے رضاعی رشتہ داروں کی طرف سے روایت آتی ہے کہ بچپن میں جب آپ کو حلیمہ دائی پرورش کے لئے لے گئی تو ایک دن جبکہ آپ باہر کھیل رہے تھے آپ کا ایک رضاعی بھائی گھبراہٹ کی حالت میں دوڑا ہوا اپنی والدہ اور والد کے پاس آیا اور اس نے کہا۔۔۔کہ ہمارے بھائی پر کسی نے حملہ کر کے اسے ماردیا ہے۔حلیمہ دوڑتی ہوئی باہر گئی تو اس نے دیکھا کہ رسول کریم علیم اٹھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔حلیمہ نے آپ سے دریافت کیا کہ بتاؤ کیا ہوا تھا؟ رسول کریم علیم نے جواب دیا کہ تین آدمی آئے تھے۔انہوں نے میرا سینہ چیرا اور میرے دل کو دھو کر اندر رکھ دیا اور پھر چلے گئے۔روایتوں میں یہ بھی آتا ہے کہ آپ کے سینہ پر اس کا ایک نشان بھی تھا۔(سیرت الحلبیہ جز اوّل) بعض دوسری روایتوں میں جو واقعہ معراج کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں ان میں بھی ذکر آتا ہے کہ ایک فرشتہ آیا اس نے آپ کے سینہ کو چیر کر دل نکالا ، آلائش صاف کی اور پھر دوبارہ اسے آپ کے سینہ میں رکھ دیا (روض الانف جز اول)۔( غیر احمدی ) مسلمان اس کو جسمانی معجزہ کے طور پر پیش کرتے ہیں۔لیکن جہاں تک 801