نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page vi of 1207

نُورِ ہدایت — Page vi

تفصیل درج کی گئی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام اور حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ، حضرت خلیفہ المسح الثانی رضی اللہ عنہ، حضرت خلیفۃ المسیح الثالث حم الله اورضرت خلیفہ مسیح اربع حجم ال جی تلاوت والی نمازوں میں تلاوت فرماتے تھے۔اسی طرح جو آیات و سور حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نمازوں میں تلاوت فرماتے ہیں ان کی تفصیل بھی درج کی گئی۔حضور انور ایدہ اللہ تعلی بنصرہ العزیز کیاجازت سے تحقیقی نوٹ اس کتاب میں بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ امیر المومنین حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایت پر وہ تمام آیات و سور قرآنی جن کی حضور انور ایدہ اللہ جہری تلاوت والی نمازوں ( یعنی فجر ، مغرب، عشاء اور جمعہ ) میں تلاوت فرماتے ہیں ان کا عربی متن مع ترجمہ اور اسی طرح ان کی مختصر تشریح و تفسیر کو شامل کیا گیا ہے تا کہ افراد جماعت جب ان آیات و سور کی تلاوت کریں یا سنیں تو ان کے مضامین بھی ان کے پیش نظر ر ہیں اور ان کے دل قرآن کی عظمت سے بھر جائیں۔اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل کامل اور آپ کے عظیم روحانی فرزند حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس لئے مبعوث فرمایا کہ تا تعلیمات حقہ قرآنی کو ہر قوم اور ہر ملک میں شائع اور رائج فرماوے۔حضور فرماتے ہیں: خداوند تعالیٰ نے اس احقر العباد کو اس زمانہ میں پیدا کر کے اور صد با نشان آسمانی اور خوارق غیبی اور معارف و حقائق مرحمت فرما کر اور صد با دلائل عقلیہ قطعیہ پر علم بخش کر یہ ارادہ فرمایا ہے که تا تعلیمات حقہ قرآنی کو ہر قوم اور ہر ملک میں شائع اور رائج فرماوے اور اپنی حجت ان پر پوری کرے۔“ اسی طرح آپ نے فرمایا: ( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 596 حاشیہ در حاشیہ نمبر 3) جاننا چاہئے کہ کھلا کھلا اعجاز قرآن شریف کا جوہر ایک قوم اور ہر ایک اہلِ زبان پر روشن ہو سکتا ہے جس کو پیش کر کے ہم ہر ایک ملک کے آدمی کو خواہ ہندی ہو یا پارسی یا یوروپین یا امریکن یا کسی اور ملک کا ہوملزم و ساکت ولا جواب کر سکتے ہیں ، وہ غیر محدود معارف و حقائق وعلوم حکمیہ VI