نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1140 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1140

جس نے اندھیروں سے نکال کر روشنی دکھانی ہے۔اور ہر ایک جانتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ زمانہ فساد عظیم کی انتہا پہ پہنچا ہوا ہے۔حکومتیں بھی آزادیوں کے نام پر گناہ کرنے کے قانون پاس کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جو روشنی بھیجی ہے وہ مسیح موعود کی روشنی ہے۔اور نہ ہی دنیا دار نام نہاد دوسرے مذاہب، نہ ہی مسلمان جو اللہ تعالیٰ نے روشنی بھیجی ہے اس کو قبول کرنا چاہتے ہیں۔دونوں ہی اس روشنی کے انکاری ہیں۔اس روشنی کو لینے کے لئے نہ آپ بند کمروں سے باہر نکلنا چاہتے ہیں، نہ اپنی سوچوں کو کھولنا چاہتے ہیں کہ جو روحانیت جذب کرنے کا ذریعہ بنے۔منہ اپنے اندھیرے دلوں کی کھڑکیاں اور دروازے کھولنا چاہتے ہیں کہ روشنی ان میں داخل ہو۔ان لوگوں کو خیال یہ ہے کہ یہ دنیا کے فساد جو بظاہر نظر آ رہے ہیں قتل و غارت، جنگیں، ماردھاڑ ، فتنہ و فساد یہ دنیاوی طریقوں سے دُور کرلیں گے۔حقیقت تو اصل میں یہ ہے کہ یہ لوگ تو خود ہی فساد پیدا کرنے والے ہیں۔مسلمان ملکوں کو دیکھ لیں ان میں فرقہ واریت کی وجہ سے فساد پیدا ہوا ہوا ہے۔طاقت کی جنگ کی وجہ سے فساد پیدا ہوا ہوا ہے۔مسلمان، مسلمان کا خون کر رہا ہے۔حکومتیں فساد میں حصہ دار ہیں۔سعودی عرب ہے۔ایران ہے۔ترکی ہے۔کویت ہے۔یمن ہے۔غرض کہ ہر ملک میں فساد ہے۔بیشمار ملک ہیں۔مسلمان ہو کر ایک دوسرے کی گردنیں کاٹ رہے ہیں اور نام یہ ہے کہ ہم امن قائم کر رہے ہیں۔دو دن پہلے عراق میں دھما کہ ہوا۔دوسو کے قریب لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ٹی وی پر دکھا رہے تھے لوگ رور ہے ہیں کہ کل ہماری عید ہے یا دو دن بعد عید ہے اور یہ عید ہے جو ہم منائیں گے؟ اپنے رشتہ داروں کو خون میں ڈوبا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ان کو قبروں میں اتار رہے ہیں۔اور ستم ظریفی یہ کہ یہ قتل و غارتگری اسلام کے نام پر ہورہی ہے۔دو چار دن پہلے بنگلہ دیش میں اسلام کے نام پر بلاکتیں کی گئیں۔مغربی ممالک میں اسلام کے نام پرخون کی ہولی کھیلی جاتی ہے۔گویا ان کے نزدیک اس سے اسلام پھیل رہا ہے اور اب اتنی جرات ہے کہ کل 1140