نُورِ ہدایت — Page 1141
مسجد نبوی میں دہشت گردی کا واقعہ ہو گیا۔چار پولیس والے مارے گئے۔اگر دہشت گردوں کو موقع مل جاتا تو مسجد نبوی کا بھی تقدس انہوں نے نہیں رکھنا تھا، وہاں بھی خون کی ہولی کھیلی جانی تھی۔بہر حال اللہ تعالیٰ کا فضل ہو گیا کہ لوگ محفوظ رہے۔یہ سب کیا ظاہر کرتا ہے؟ یہی کہ اندھیرا پھیل چکا ہے اس کے لئے الہی روشنی کی تلاش کرو۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرما یا دنیاوی وسیلوں اور انسانی طاقتوں سے یہ فساد عظیم رکنے والا نہیں کیونکہ نام نہاد امن قائم کرنے والے بھی وہی ہیں اور فساد پیدا کرنے والے بھی وہی ہیں۔گزشتہ دنوں UNO کی طرف سے ایک بیان دیا گیا کہ سعودی عرب یمن میں فساد کی بہت بڑی وجہ ہے۔اس کی وجہ سے فساد ہے۔اس پر بجائے شرمندگی کے یا کسی ایسے اظہار کے کہ ہم آئندہ نہیں کریں گے یا ہم نہیں کر رہے، کوئی شریفانہ بیان دیتے۔انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے تم نے یہ بات کی ہے۔ہم UNO کو فنڈنگ کرنے میں کافی بڑے ڈونر (doner) ہیں۔ہم اس کو فنڈ (Fund) کرتے ہیں۔ہم یہ UNO کی مدد بند کر دیں گے۔تیل کا پیسہ جو ہے ہم یہ فساد پیدا کرنے کے لئے خرچ کر رہے ہیں۔ان الفاظ میں تو نہیں کہا، مطلب یہی تھا، اور یہ اسی طرح جاری رہے گا اور تمہیں جو دیتے ہیں، تمہارا منہ بند کرنے کے لئے ، نام نہاد امن قائم کرنے کے لئے جو تنظیم بنائی گئی ہے اس کے بھی ہم فنڈ بند کر دیں گے۔جس پر UNنے معذرت کی اور بان کی مون (Ban Ki-moon) صاحب جو ان کے سیکرٹری جنرل ہیں انہوں نے کہا کہ گو ہے تو یہ حقیقت لیکن ہم مجبور ہیں کہ مالی مشکلات ہمیں پیدا ہوسکتی ہیں اس لئے ہم اپنے الفاظ واپس لے لیتے ہیں کہ بیشک سعودی عرب فساد پیدا کر رہا ہے اور نظر بھی آ رہا ہے لیکن ہمارے پیسے مارے جاتے ہیں اس لئے ہم کچھ کہہ نہیں سکتے۔یہ ہیں انصاف کے معیار، انصاف کے تقاضے، فساد دور کرنے کی کوششیں جن کو یہ دنیاوی ذرائع سے پورا کرنا چاہتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہیں تم نہیں کر سکتے۔اس کے لئے الہی روشنی کی ضرورت ہے۔اس کو تلاش کرو۔1141