نُورِ ہدایت

by Other Authors

Page 1010 of 1207

نُورِ ہدایت — Page 1010

یادرکھنا چاہئے کہ ان کی شریعت ہر طرح سے اکمل اور اعلی ہے۔اُن کے عبادت کے طریق دوسرے مذاہب کی عبادت کے طریقوں سے افضل ہیں۔اُن کا معاشرہ اعلیٰ درجہ کا ہے۔اُن کے حکومت کے اصول بہترین ہیں۔اس کا نظام جماعت نہایت عمدہ ہے اور ان کا مقصد حیات نہایت ہی مبارک ہے۔پس ان باتوں کے حامل شخص کا فرض ہے کہ وہ ہر موقع پر کفر کے سامنے ڈٹ جائے اور اسلام کی فضیلت کو ثابت کرے اور کبھی کسی رنگ میں بھی کفر سے مرعوب اور متاثر نہ ہو۔کیونکہ اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کی دنیا تباہ ہوجائے گی۔اور اُسے کبھی بھی کامل نظام حاصل نہیں ہو گا پس مسلمان کا اس معاملے میں دوسروں سے علیحدہ ہونا ضد کی وجہ سے نہیں ہوگا۔بلکہ بنی نوع انسان کی خیر خواہی اور ترقی کے لئے ہوگا۔اس کے مقابلے میں دشمنوں کا ایسا پاکیزہ نظام سے الگ ہونا یا تو ضد کی وجہ سے ہوگا۔یا بنی نوع انسان کی ترقی سے آنکھیں بند کرنے کی وجہ سے ہوگا۔ماخوذ از تفسير كبير زير سورة الكافرون) 1010