نُورِ ہدایت — Page 1011
XXXXXXXX بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِيْنِ اللهِ أَفْوَاجًان فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرُهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا سورة النصر 1 - (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے( پڑھتا ہوں ) 2۔جب اللہ کی مدد اور کامل غلبہ آ جائے گا۔3۔اور تو اس بات کے آثار دیکھ لے گا کہ اللہ کے دین میں لوگ فوج در فوج داخل ہوں گے۔4۔اس وقت تو اپنے رب کی تعریف کے ساتھ ( ساتھ ) اس کی پاکیزگی بیان کرنے میں بھی مشغول ہو جائیو اور ( مسلمانوں کی تربیت میں جو کوتاہیاں ہوئی ہوں ان پر ) اس ( خدا ) سے پردہ ڈالنے کی دعا کیجیو۔وہ یقیناً اپنے بندے کی طرف رحمت کے ساتھ کوٹ کوٹ کر آنے والا ہے۔1011