نظام وصیت

by Other Authors

Page 53 of 260

نظام وصیت — Page 53

53 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ فوت ہوئے اور آپ کی بیوی جو مریض تھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کا لٹریچر آپ کی مرض سے بھرا پڑا ہے وہ تو 85 سال کی عمر میں فوت ہوں۔اس الہام کے یقیناً یہی معنے ہیں کہ اس کے ایک حصہ میں ایک کی موت کی خبر دی گئی ہے اور دوسرے حصہ میں دوسرے کی موت کی خبر دی گئی ہے۔(انوار العلوم جلد 23 صفحہ 79 تا 91 ) تعلق با اللہ (فرمودہ 28 دسمبر 1952 ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد اصل تقریرہ تعلق بااللہ سے قبل بعض ضروری امور کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔۔بہشتی مقبرہ ربوہ کا مقام میں اصل تقریر سے قبل یہ بھی کہ دینا چاہتا ہوں کہ ربوہ کے بہشتی مقبرہ کے متعلق ایک دوست نے سوال کیا ہے کہ جب حضرت اماں جان کی نعش مبارک کو قادیان کے بہشتی مقبرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ دفن کر دیا جائے گا تو اس وقت ربوہ کے بہشتی مقبرہ کی کیا حیثیت رہ جائے گی ؟ یہ سوال تو بالکل سادہ تھا اور اگر کوئی نئی چیز ہوتی تو انہیں پوچھنے کی ضرورت بھی ہوتی مگر پھر بھی میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ اسلام میں یہ طریق جاری ہے چنانچہ دیکھ لو مقام ابراہیم مکہ میں ہے مگر حضرت ابراہیم مکہ سے چلے گئے اور بیت المقدس میں دفن ہوئے مگر باوجود اس کے ہم اسے صرف خانہ کعبہ نہیں کہتے بلکہ مقام ابراہیم بھی کہتے ہیں کیونکہ نبی تو دنیا میں آتے اور فوت ہو جاتے ہیں مگر ان کے چلے جانے کی وجہ سے کسی مقام کی برکات نہیں جاتیں چنانچہ کل ہی میں نے بتایا تھا کہ کسی مقدس مقام کی برکت کبھی نہیں جاتی اور جس مقام پر ایک دفعہ اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو جائے تو چونکہ اس مقام نے گناہ نہیں کرنا ہوتا اس لئے وہ فضل چلتا چلا جاتا ہے۔باپ بڑا نیک ہو اور بیٹا بُرا ہو تو برکت مٹ جائے گی۔مگر جس مقام پر دعائیں کی گئی ہوں اور جہاں خدا نے اپنے