نظام وصیت

by Other Authors

Page 217 of 260

نظام وصیت — Page 217

217 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خصوصی پیغام تمام دنیا کے احمدیوں کے نام ( 21 جولائی 2005 ء بروز جمعرات) پیارے احباب جماعت احمد یہ عالمگیر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته الحمد للہ کہ الفضل انٹر نیشنل الوصیت نمبر شائع کر رہی ہے۔اللہ کرے کہ اس کے ذریعے سے جماعت کے ہر فرد کو کی اہمیت اور برکات کا علم ہو جائے۔اور اُن کے اندر نیک اور پاک تبدیلیاں پیدا ہوں۔سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود کے آنے کا مقصد یہ تھا کہ آپ کے ذریعہ ایک ایسی جماعت قائم ہو جو صرف دنیا پر ہی نہ ٹوٹی پڑے بلکہ اُس کو آخرت کی بھی فکر ہو کہ مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونا ہے۔اس لئے ایسے اعمال بجالائے جائیں جو خاتمہ بالخیر کی طرف لے جانے والے ہوں۔آپ نے اپنی ساری زندگی اس اہم کام میں صرف کی اور دین کو دنیا پر مقدم کرنے والے مخلصین کی ایک جماعت تیار کی دسمبر 1905ء میں جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو بار بار یہ خبر دی که قَرُبَ اَحَلُكَ الْمُقَدِّرُ اور آپ کو ایک قبر دکھلائی گئی جو چاندی سے زیادہ چمکتی تھی۔اور اسکی تمام مٹی چاندی کی تھی۔اور بتایا گیا کہ یہ آپ کی قبر ہے نیز آپ کو ایک اور جگہ دکھلائی گئی جس کا نام بہشتی مقبرہ رکھا گیا تو الہی اشاروں پر آپ کے ذہن میں ایک ایسے قبرستان کی تجویز آئی جو جماعت کے ایسے پاک دل لوگوں کی خواب گاہ ہو جنہوں نے در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم کر لیا اور جنہوں نے دنیا کی محبت چھوڑ دی اور خدا کے لئے ہو گئے۔اور نیکیوں پر قدم مارنے والے بن گئے۔اور ایسی پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کر لی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے اصحاب کی طرح وفاداری اور صدق کا نمونہ دکھلایا۔چنانچہ آپ نے فرمایا کہ: تمام جماعت میں سے اس قبرستان میں وہی مدفون ہوگا جو یہ وصیت کرے جو اُس کی موت کے