نظام وصیت

by Other Authors

Page 218 of 260

نظام وصیت — Page 218

ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 218 بعد دسواں حصہ اُس کے تمام ترکہ کا حسب ہدایت اس سلسلہ کے اشاعت اسلام اور تبلیغ احکام قرآن میں خرچ ہو گا۔“ اس طرح آپ نے مالی قربانی کا ایک ایسا اہم نظام جاری فرمایا جو آپ کے ماننے والوں کے لئے تزکیہ نفس کا بھی ذریعہ ہو۔اس سے اللہ تعالیٰ کے دین کی اشاعت بھی ہو اور حقوق العباد کے سامان بھی ہوں۔جیسا کہ آپ نے فرمایا: ان اموال میں اُن تیموں اور مسکینوں اور نومسلموں کا بھی حق ہوگا۔جو کافی طور پر وجو ہ معاش نہیں رکھتے۔اور سلسلہ احمدیہ میں داخل ہیں۔“ آپ نے اپنی جماعت کے افراد کو اس مالی نظام میں شامل ہونے کی یوں تلقین فرمائی کہ تم اس وصیت کی تعمیل میں میرا ہاتھ بٹاؤ وہ قادر خدا جس نے پیدا کیا ہے دنیا اور آخرت کی مرادیں دے دے گا۔پھر آپ نے فرمایا: بلاؤں کے دن نزدیک ہیں اور ایک سخت زلزلہ جو زمین کو تہہ و بالا کر دے گا قریب ہے۔پس وہ جو معائنہ عذاب سے پہلے اپنا تارک الدنیا ہونا ثابت کر دیں گے اور نیز یہ ثابت کر دیں گے کہ کسطرح انہوں نے میرے حکم کی تعمیل کی۔خدا کے نزدیک حقیقی مومن وہی ہیں اور اسکے دفتر میں سابقین اولین لکھے جائیں گے۔۔۔میں یہ نہیں چاہتا کہ تم سے کوئی مال لوں اور اپنے قبضہ میں کرلوں بلکہ تم اشاعت دین کے لئے ایک انجمن کے حوالے اپنا مال کرو گے اور بہشتی زندگی پاؤ گے۔“ نیز فرمایا: ”خدا کی رضا کو تم کسی طرح پاہی نہیں سکتے جب تک تم اپنی رضا چھوڑ کر، اپنی لذات چھوڑ کر، اپنی عزت چھوڑ کر، اپنا مال چھوڑ کر، اپنی جان چھوڑ کر اُس کی راہ میں وہ تلخی نہ اٹھا لو گے (یعنی اس نظامِ وصیت میں شامل ہو جاؤ گے۔اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی دل و جان سے کوشش کرتے رہو گے۔) تو ایک پیارے بچے کی طرح خدا کی گود میں آجاؤ گے۔۔۔۔اور ہر ایک نعمت کے دروازے تم پر کھولے جائیں گے تمہیں خوشخبری ہو کہ قرب پانے کا میدان خالی ہے۔ہرایک قوم دنیا سے پیار کر رہی ہے اور وہ بات جس سے خدا راضی ہو اُس کی طرف دنیا کو توجہ نہیں۔وہ لوگ جو