نظام وصیت — Page 215
215 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ چلا جائے گا کہ ایک عظیم نظام اس کے پیچھے آرہا ہے یہ کہلائے گا۔اور جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ کے ساتھ نظام خلافت کا بھی بڑا گہرا تعلق ہے۔اب اس کے ساتھ ہی قربانیوں کے معیار بھی بڑھنے ہیں۔تو پہلے قربانیوں کی عادت ڈالنے کے لئے تحریک جدید کا نظام ہی ہے۔اور پھر ان قربانیوں کے معیار بڑھنے سے حقوق العباد کے ادا کرنے کے معیار بھی بڑھیں گے۔پس جماعتیں اس طرف بھر پور توجہ دیں، خاص طور پر توجہ دیں تا کہ آئندہ بھی مضبوط بنیادوں پر اس قربانی کی وجہ سے قائم ہو۔الفضل انٹر نیشنل 19 نومبر 2004 صفحہ 8 جب تک عہد یدار خود وصیت نہیں کریں گے تو دوسروں کو کس طرح کہیں گے میٹنگ نیشنل مجلس عامله خدام الاحمديه فرانس (29دسمبر 2004) : وصیت کے بارہ میں حضور انور نے دریافت فرمایا کہ کتنے خدام ایسے ہیں جنہوں نے وصیت کی ہے۔حضور انور نے ہدایت فرمائی کہ پہلے اپنی مجلس عاملہ سے شروع کریں۔جب تک عہد یدار خود وصیت نہیں کریں گے تو دوسروں کو کس طرح کہیں گے۔الفضل انٹر نیشنل 11 فروری 2005 ، صفحہ 11) مجلس عاملہ کے جن ممبران نے ابھی تک وصیت نہیں کی پہلے ان کو وصیت کے نظام میں شامل ہونا چاہیئے میٹنگ نیشنل مجلس عامله كينياء 4 مئی 2005) : حضور انور نے موصیان کی تعداد اور ان کے چندوں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا، نیز فرمایا مجلس عاملہ کے جن ممبران نے ابھی تک وصیت نہیں کی پہلے ان کو وصیت کے نظام میں شامل ہونا چاہیئے۔پھر دوسروں کو اس نظام میں شامل کریں۔الفضل انٹر نیشنل 27 مئی 2005 صفحہ 16 |