نظام وصیت — Page 214
ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ 214 حضرت مسیح موعود نے اس نظام میں شامل ہونے والوں کے لئے بہت دعائیں کی ہیں جسکو یہ دعائیں لگ جائیں اسکی دنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ یو کے 26 ستمبر 2004) میں نے جلسہ کی تقریر کے دوران آخری دنوں میں انصار اللہ کے ذمہ بھی یہ لگایا تھا کہ وہ میں شامل ہونے کی طرف توجہ دیں، اس بارے میں بھی کوشش کریں۔ایک بہت بڑی تعداد ہے جو صف دوم کے انصار پر مشتمل ہے۔یادرکھیں کہ آپ کی تلقین بھی تبھی کامیاب ہوگی تبھی کارآمد ہوگی جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس نظام میں بھی شامل ہوں گے۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس میں شامل ہونے والوں کے لئے بہت دعائیں کی ہوئی ہیں۔اور جس کو یہ دعا ئیں لگ جائیں اس کی دنیا بھی سنور جائے گی اور اس کی آخرت بھی سنور جائے گی۔پس اس طرف بھی توجہ کریں۔اور سب سے پہلے میں یہاں کہوں گا کہ تمام عہدیداران جو ہیں ان کو اس نظام میں شامل ہونا چاہیئے ، نیشنل عاملہ سے لیکر نچلی سے نچلی سطح تک جو بھی عاملہ ہے اس کے لیول تک ہر عاملہ کا ممبر اس نظام میں شامل ہو، تبھی وہ تلقین کرنے کے قابل بھی ہو گا۔الفضل انٹر نیشنل 31 دسمبر 2004 صفحہ 4 تحریک جدید کا نظام ، کے لئے ارہاص کے طور پر ہے ( خطبه جمعه فرموده 5 نومبر 2004ء) حضرت مصلح موعود (اللہ آپ سے راضی ہو) نے ایک وقت فرمایا تھا کہ تحریک جدید کا جو نظام ہے، تحریک ہے، یہ کے لئے ارہاص کے طور پر ہے یعنی اس کی وجہ سے بھی مضبوط ہوگا۔یہ مالی قربانیوں کی عادت ڈالنے کی بنیاد ہوگی۔یہ پیشرو ہے، یہ آگے چلنے والی چیز ہے، اطلاع دینے والا جو ایک دستہ ہوتا ہے اس طرح ہے۔لوگوں کو اطلاع دیتا