نظام وصیت — Page 9
9 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ ہے کہ اس کا مال اس کے لیے بہت سی روکوں کا موجب ہو جاتا ہے۔اس لیے اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا مال تمہارے واسطے ہلاکت اور ٹھوکر کا باعث نہ ہو تو اسے اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرو۔اور اُسے دین کی اشاعت اور خدمت کے لیے وقف کرو۔( ملفوظات۔جلد 4 صفحہ 594,593 ہولناک تباہیوں کے وقت کام آنے والا زاد حوادث کے بارے میں مجھے علم دیا گیا ہے وہ یہی ہے کہ ہر ایک طرف دنیا میں موت اپنا دامن پھیلائے گی اور زلزلے آئیں گے اور شدت سے آئیں گے اور قیامت کا نمونہ ہوں گے اور زمین کو تہ و بالا کر دیں گے اور بہتوں کی زندگی تلخ ہو جائے گی۔پھر وہ جو تو بہ کریں گے اور گناہوں سے دستکش ہو جائیں گے خدا ان پر رحم کرے گا۔جیسا کہ ہر ایک نبی نے اس زمانہ کی خبر دی تھی ضرور ہے کہ وہ سب کچھ واقع ہو۔لیکن وہ جو اپنے دلوں کو درست کر لیں گے اور ان راہوں کو اختیار کریں گے جو خدا کو پسند ہیں اُن کو کچھ خوف نہیں اور نہ کچھ غم۔الوصیت۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 303,302 اور خدا نے فرمایاز لزَلَةُ السَّاعَةِ یعنی وہ زلزلہ قیامت کا نمونہ ہوگا۔اور پھر فرما يالك نُــى ايــات و نَهْدِمُ مَا يَعْمُرُونَ یعنی تیرے لیے ہم نشان دکھلائیں گے اور جو عمارتیں بناتے جائیں گے ہم اُن کو گراتے جائیں گے۔اور پھر فرمایا بھونچال آیا اور شدت سے آیا زمین تہ و بالا کر دی۔یعنی ایک سخت زلزلہ آئے گا اور زمین کو یعنی زمین کے بعض حصوں کو زیروزبر کر دے گا جیسا کہ لوط کے زمانہ میں ہوا۔اور پھر فرمایا اإنِّى مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً یعنی میں پوشیدہ طور پر فوجوں کے ساتھ آؤں گا اُس دن کی کسی کو بھی خبر نہیں ہوگی جیسا کہ لوظ کی بہتی جب تک زیروز بر نہیں کی گئی کسی کو خبر نہ تھی اور سب کھاتے پیتے اور عیش کرتے تھے کہ نا گہانی طور پر زمین الٹائی گئی۔پس خدا فرماتا ہے کہ اس جگہ بھی ایسا ہی ہوگا کیونکہ گناہ حد سے بڑھ گیا اور انسان حد سے زیادہ دنیا سے پیار کر رہے ہیں اور خدا