نظام وصیت

by Other Authors

Page 169 of 260

نظام وصیت — Page 169

169 ارشادات حضرت مسیح موعود وخلفائے سلسلہ پیدا ہوتا ہے جس شخص پر خدا تعالیٰ اپنے احسان اور اپنے حسن کے انتہائی ارفع جلوے ظاہر کر دے۔وہ تو بس مرہی جاتا ہے خدا کے لئے۔یہ ہے نظامِ وصیت اسے پہچان کر میں داخل ہوں۔خدا کرے کہ ہزاروں میں داخل ہوں لاکھوں میں داخل ہوں لیکن اس مقام سے نیچے رہ کر نہیں کہ اپنے لئے بھی ذلت کا سامان پیدا کریں گے اور جماعت کے اوپر بھی ایک دھبہ سا لگے گا۔خدا تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے اور خدا تعالیٰ ہمیں عزم اور ہمت دے کہ جس غرض کے لئے قائم کیا گیا ہے اس غرض کو پورا کرنے کے لئے ہزاروں لاکھوں آدمی ہماری نسل میں ، آنے والی نسلوں میں پیدا ہوں اور پیدا ہوتے رہیں اور ہم اپنے مقصود کو پانے میں کامیاب ہو جائیں۔خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کرے ہماری حقیر کوششوں کے نتیجہ میں کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کی عظمتوں کو نوع انسانی پہنچانے لگے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سایہ تلے وہ سب اکٹھے ہو کر ایک خاندان بن جائیں۔آمین (خطبات ناصر جلد نهم صفحه 449 تا 454 - روزنامه الفضل ربوہ 5 دسمبر 1982 ء صفحه 2 تا 4 ) رسالہ الوصیت میں بیان فرمودہ دو انقلابی نظام (فرموده 30 اکتوبر 1977 اختتامی خطاب سالانہ اجتماع انصار الله ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے رسالہ الوصیت میں دو انقلابی نظام قائم کئے ہیں۔ایک مادی دنیا میں ہے۔جو چندہ وصیت آپ دیتے ہیں اس کے ذریعہ سے یہ نظام قائم ہے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنی بعض تقاریر میں اس پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔میں اس وقت اس تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔آپ نے فرمایا کہ اگر سارے احمدی اپنی جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کا 1/10 دینے لگیں تو ایک ایسا زمانہ آ جائے گا کہ مرکز کے پاس اتنی دولت ہوگی کہ جس سے کوئی آدمی ایسا نہیں رہے گا جس کے حقوق پورے نہ ہورہے ہوں۔یہ عمل تو شروع ہے۔گوا بھی