نظام نو

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 26 of 129

نظام نو — Page 26

روٹی کپڑا ملے گا، غربت دُور ہوگی ، اور امراء اور غرباء میں مساوات قائم ہو جائیگی چونکہ اس تحریک کا اثر آہستہ آہستہ ساری دنیا پر پڑنے لگا اس لئے اس تحریک کا ایک اور نتیجہ بھی برآمد ہوا۔یورپ میں بالشوزم کا ردعمل تین تحریکات کی صورت میں یعنی فیتزم ، ناسرم در فینس کا آغاز و فیلینگس وہ یہ کہ جب بالشوزم کے ایجنٹ سارے ملکوں میں پھیل گئے اور وہ دوسرے ممالک کو بھی اس تحریک کے زیر اثر لانے لگے تو یورپ کے بعض دوسرے ممالک جیسے جرمنی اور اٹلی جو اس بات کی خواہیں دیکھ رہے تھے کہ موجودہ طاقتور حکومتوں کے زوال پر دنیا کی سیاست اور اقتصاد پر قابض ہونگے انہوں نے اس میں اپنے خواب کی تخریب دیکھی۔یہ ممالک سوچ رہے تھے کہ فرانس، انگلستان اور امریکہ بہت دیر تک دنیا پر حکومت کر چکے ہیں اور اب ایک لمبے عرصہ کی حکومت کے بعد ان میں تعیش پیدا ہو چکا ہے اور یہ حکومتیں کمزور ہورہی ہیں اب دنیا پر حکومت کرنا ہما راحق ہے۔پس جرمنی، اٹلی اور سپین والے جو یہ خواہیں دیکھ رہے تھے کہ انگلستان، فرانس اور امریکہ کی حکومتیں اب بوڑھی ہو چکی ہیں اُن کی جگہ اب ہمیں موقعہ ملنا چاہیئے تا کہ ہم بھی حکومت کا مزا اٹھا ئیں وہاں جب یہ تحریک پہنچی تو ان کے دلوں میں سخت گھبراہٹ اور تشویش پیدا ہوئی۔اُنکی حالت ایسی ہی تھی جیسے چیلیں اور گدھیں جب کسی بیل کو دم تو ڑتا ہوا دیکھتی ہیں تو بڑے مزے سے اس انتظار میں بیٹھ رہتی ہیں کہ کب یہ بیل مرے کہ ہم اسے نوچ نوچ کر کھا جائیں اسی طرح جرمن اور اٹلی والے دیکھ رہے تھے کہ کب انگلستان، فرانس اور امریکہ کا زور ٹوٹے کہ ہم اُن کی حکومتوں پر قابض ہو جائیں اور جس طرح ایک لمبے عرصہ تک انہوں نے دنیا کی دولت سے فائدہ اٹھایا ہے اسی طرح ہم بھی اٹھا ئیں۔ان لوگوں کو اس تحریک سے سخت تشویش پیدا ہوئی کہ ہم تو کہتے ہیں کہ ہمیں آئندہ حکومت ملے اور یہ تحریک سب حکومتوں کو تباہ کرنا چاہتی ہے نتیجہ یہ ہوا کہ اس تحریک کا رد عمل ان ممالک میں پیدا ہوا۔چنانچہ اٹلی میں مسولینی کے ذریعہ فیسزم پیدا ہوا جرمنی میں اس کا توڑ ہٹلر نے ناسزم کے ذریعہ نکالا اور سپین میں فرینکو اور 26