نظام خلافت — Page 98
98 نظامِ جماعت کی اطاعت پھر اسی خطبہ جمعہ میں حضور انور نے احباب جماعت کو بھی خلافت سے وفا کے حوالہ سے اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا : وو یاد رکھیں۔۔۔۔اگر یہ دعوی کیا ہے کہ آپ کو خدا تعالی کی خاطر خلافت سے محبت ہے تو پھر نظام جماعت جو نظامِ خلافت کا حصہ ہے اس کی بھی پوری اطاعت کریں" (ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل لندن، ۱۵ جولائی ۲۰۰۵) اس ارشاد سے یہ امر پوری طرح واضح ہو جاتا ہے کہ خلافت سے محبت کا تقاضا، صرف خلیفہ وقت کی اطاعت ہی نہیں بلکہ کی طرف سے قائم کردہ نظام جماعت اور اس کے ایک ایک عہدیدار کی اطاعت کرنا اور اس سے تعاون کرنا بھی لازم ہے۔اگر کوئی شخص جماعتی نظام کی اطاعت نہیں کرتا اور منہ سے خلافت سے محبت اور وفا کے دعوے کرتا ہے تو وہ اپنے دعوی میں ہر گز سچا نہیں۔حضور انور کا مذکورہ بالا ارشاد ہر احمدی کو ہمیشہ یادرکھنا چاہئے۔ایک اور ذمہ داری جماعت مومنین میں خلافت کا قیام اور ان سب کا ایک ہاتھ پر اکٹھا ہو جانا ایک عظیم انعام الہی ہے۔اس انعام کی قدرو منزلت کا پورا احساس کرتے ہوئے اس