نظام خلافت — Page 97
97 الشان نصب العین ہے کہ اس عہد پر پورا اترنا اور اس کے تقاضوں کو نبھانا ایک عزم اور دیوانگی چاہتا ہے“ عہدیداران کی ذمہ داری (ماہنامہ الناصر جرمنی جون تا ستمبر ۲۰۰۳ صفحه ۱) جماعتی عہد یداران کے کندھوں پر عام افراد جماعت کی نسبت بہت زیادہ ذمہ داری عاید ہوتی ہے۔خصوصیت سے عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے حضور انور نے اپنے ایک تازہ ترین خطبہ جمعہ میں فرمایا : ” جو جماعتی نظام میں عہد یداران ہیں وہ صرف عہدے کے لئے عہدیدار نہیں ہیں بلکہ خدمت کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔وہ نظامِ جماعت، جو نظامِ خلافت کا ایک حصہ ہے، کی ایک کڑی ہیں۔۔۔۔اس لئے عہدیدار کو بڑی محنت سے، ایمانداری سے اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے کام کو سرانجام دینا چاہئے۔یہ جو خدمت کے مواقع دیئے گئے ہیں یہ حکم چلانے کے لئے نہیں دیئے گئے بلکہ خلیفہ وقت کی نمائندگی میں انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے ہیں ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل لندن ، ۱۵ جولائی ۲۰۰۵)