نظام خلافت

by Other Authors

Page 99 of 112

نظام خلافت — Page 99

99 الْعُرْوَةُ الوثقیٰ کو مضبوطی سے تھامنا اور اس نظام کے ساتھ دل و جان سے چمٹ جانا فلاح دارین کی ضمانت ہے۔یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ اگر کوئی وحدت کو توڑنے کی بات کرے تو اس کو سختی سے رد کرنا بھی مومنوں کی ذمہ داری ہے۔ایک حدیث میں رسول پاک ﷺ نے فرمایا: من اتـاكم ، وأمركم جميع على رجل واحد ، يريد ان يشق عصاكم او يفرق جماعتكم ، فاقتلوه جب تم ایک ہاتھ پر جمع ہو اور تمہار ایک امیر ہو اور پھر کوئی شخص تمہاری وحدت کو توڑنا چاہے تا کہ تمہاری جماعت میں تفریق پیدا کرے تو اس سے قطع تعلق کر لو اور اس کی بات نہ مانو۔(مسلم کتاب الامارة باب حكم من فرق امر المسلمين و هو مجتمع دلی وابستگی اور اطاعت خلافت کے تعلق میں مومنوں کی سب سے اہم اور بنیادی ذمہ داری نظامِ خلافت سے دلی وابستگی اور خلیفہ وقت کی غیر مشروط مکمل اطاعت ہے۔جب یہ بات قطعی اور یقینی ہے کہ خلیفہ خدا بنا تا ہے اور جس کو خلیفہ بنایا جاتا ہے اور نیا میں خدا کا نمائندہ اور سب سے محبوب شخص ہوتا ہے تو پھر ان باتوں کا لازمی تقاضا ہے کہ ایسے بابرکت وجود سے دل و جان سے محبت کی جائے اور اپنے آپ کو کلیۂ اس کی راہ میں فدا کر دیا جائے۔