نظام خلافت — Page 90
90 قائم کردہ نمائندہ کی زبان سے جو بھی آواز بلند ہو اس کی اطاعت اور فرماں برداری کی جائے۔ہزار دفعہ کوئی شخص کہے کہ میں مسیح موعود پر ایمان لاتا ہوں۔ہزار دفعہ کوئی کہے کہ میں احمدیت پر ایمان رکھتا ہوں۔خدا کے حضور اس کے ان دعوں کی کوئی قیمت نہیں ہوگی جب تک وہ اس شخص کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ نہیں دیتا جس کے ذریعہ خدا اس زمانہ میں اسلام قائم کرنا چاہتا ہے۔جب تک جماعت کا ہر شخص یاگلوں کی طرح اس کی اطاعت نہیں کرتا اور جب تک اس کی اطاعت میں اپنی زندگی کا ہر لمہ نہیں بسر کرتا اس وقت تک وہ کسی قسم کی فضیلت اور بڑائی کا حقدار نہیں ہوسکتا “ ہر تحریک پر والہانہ لبیک روزنامه الفضل قادیان ۱۵ نومبر ۱۹۴۶ صفحه ۶) اطاعت کا مطلب یہ ہے کہ خلیفہ وقت کی طرف سے آنے والی ہر آواز پر والہانہ لٹھیک کہا جائے۔کسی ارشاد کو بھولنا یا اسکی طرف توجہ نہ دینا ایک احمدی کی شان نہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: بیعت وہ ہے جس میں کامل اطاعت کی جائے اور خلیفہ