نظام خلافت

by Other Authors

Page 91 of 112

نظام خلافت — Page 91

91 کے کسی ایک حکم سے بھی انحراف نہ کیا جائے“ (ماہانہ الفرقان ربوہ خلافت نمبر مئی جون 1967 صفحہ 28) حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ” خلیفہ استاد ہے اور جماعت کا ہر فرد شاگرد۔جو لفظ بھی خلیفہ کے منہ سے نکلے وہ عمل کئے بغیر نہیں چھوڑنا پھر آپ فرماتے ہیں: روزنامه الفضل قادیان 2 مارچ 1946 ء) تم سب امام کے اشارے پر چلو اور اس کی ہدایات سے ذرہ بھر بھی اِدھر اُدھر نہ ہو۔جب وہ حکم دے بڑھو اور جب وہ حکم دے ٹھہر جاؤ اور جدھر بڑھنے کا وہ حکم دے اُدھر بڑھو اور جدھر سے ہٹنے کا وہ حکم دے ادھر سے ہٹ جاؤ“ (انوار العلوم جلد ۱۴، صفحه ۵۱۵-۵۱۶) پھر آپ نے ایک اور موقع پر فرمایا: وو خلافت کے تو معنی ہی یہ ہیں کہ جس وقت خلیفہ کے منہ سے کوئی لفظ نکلے اس وقت سب سکیموں ،سب تجویزوں اور سب تدبیروں کو پھینک کر رکھ دیا جائے اور سمجھ لیا جائے کہ اب وہی سکیم وہی تجویز اور وہی تدبیر مفید ہے جس کا خلیفہ وقت کی طرف