نظام خلافت — Page 71
71 لئے جاتے وقت میں یہ تاثر لے کر گیا کہ احباب جماعت اپنے خلیفہ سے بہت محبت کرتے ہیں۔وہاں جو باتیں ہوئیں ان کے بعد میں یہ کہوں گا کہ احباب جماعت کی اپنے خلیفہ سے محبت اپنی جگہ لیکن میں اس یقین سے واپس لوٹا ہوں کہ جماعت کا خلیفہ اپنی جماعت کے افراد سے ان سے بھی زیادہ محبت رکھتا ہے۔کیا کچی اور برحق بات اس پروفیسر نے کہی۔ماں سے زیادہ محبت کرنے والا اور دن رات ان کو دعاؤں پر دعائیں دینے والا ، ان کے غم میں گھلنے والا اور ان کی خوشیوں میں پوری طرح شامل وجود کسی نے دیکھنا ہو تو خلیفہ وقت کے وجود میں نظر آتا ہے ! عالم احمدیت سے باہر یہ نعمت آج کسی اور کو نصیب نہیں۔جل رہا ہے ایک عالم دھوپ میں بے سائباں شکر مولی کہ ہمیں یہ سایہ رحمت ملا حضرت مصلح موعود رضی اللہ نے ایک بار اس کا نقشہ اس طرح کھینچا تھا، فرمایا: " تمہارے لئے ایک شخص تمہارا در در رکھنے والا تمہاری محبت رکھنے والا ، تمہارے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنے والا، تمہاری تکلیف کو اپنی تکلیف جاننے والا ، تمہارے لئے خدا کے حضور دعائیں کرنے والا۔مگر ان کے لئے نہیں ہے۔تمہارا اسے فکر ہے، درد ہے اور وہ تمہارے لئے اپنے مولیٰ کے حضور تڑپتا رہتا ہے لیکن ان کے لئے ایسا کوئی نہیں ہے۔کسی کا اگر ایک بیمار ہو تو اس کو چھین نہیں آتا۔لیکن