نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 331 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 331

۳۱۰ بڑی تفصیل کے ساتھ مختلف بیماریوں اور دواؤں کا مزاج اور شفا کے حیرت انگیز واقعات بیان فرمائے۔قریباً ۲۰۰ کلاسز کی ریکارڈنگ کے بعد انہیں کتابی شکل میں علاج بالمثل یعنی ہومیو پیتھی کے نام سے شائع کر دیا گیا۔اس کے اب تک کئی ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔حضور نے یہ تحریک بھی فرمائی کہ کثرت کے ساتھ فری ہومیو پیتھی ڈسپنسریاں قائم کی جائیں جہاں سے فری علاج کیا جائے اور احباب جماعت کو ان سے مطلع کیا جائے۔چنانچہ برطانیہ سمیت دنیا کے بیسیوں ممالک میں اس طرح کے مراکز قائم ہو چکے ہیں جہاں احمدی اور غیر احمدی ادویہ حاصل کرتے ہیں۔ربوہ میں وقف جدید ڈسپنسری کے علاوہ کم از کم ایک درجن مراکز قائم ہیں۔نیز طاہر ہومیو پیتھک کلینک اینڈ ریسرچ سنٹر ربوہ کے نام سے ایک بڑے ادارہ کی بنیاد ۲۰۰۰ء میں ڈالی جاچکی ہے جو اپنی تکمیل کے مراحل میں ہے۔حضور کے لیکچرز اور کتب کے طفیل گھر گھر میں چھوٹے چھوٹے ہومیو پیتھ بن گئے ہیں جو معمول کی بیماریوں کا ابتدائی علاج کرنے کے قابل ہیں۔بیشمار غیر از جماعت بھی حضور کے نسخوں سے استفادہ کرتے ہیں اور بہت ماہر ہومیو پیتھ حضور کے تجربات اور عظمت کے قدردان ہیں۔ترجمة القرآن کلاس حضور نے ۱۵ جولائی ۱۹۹۴ء کو ایم ٹی اے پر ترجمۃ القرآن کلاس کا آغاز کیا اور ۲۴ فروری ۱۹۹۹ء کو ۳۰۵ گھنٹے کی کلاسز کے ذریعہ تکمیل ہوئی، جس میں ترجمہ کے علاوہ ضروری تشریحات بھی موجود ہیں۔یہ ترجمہ ۲۰۰۰ء میں کتابی صورت میں شائع ہوا۔