نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 332 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 332

۳۱۱ تفسیری نوٹس کے ساتھ ۲۰۰۲ ء میں اس کا دوسرا ایڈیشن شائع ہو چکا ہے۔یہ ترجمہ سادہ سلیس ہونے کے باوصف نہایت درجہ فصیح و بلیغ اور اصل الفاظ کے قریب تر ہے اور اردو ادب کا بھی شاہکار ہے۔اس میں عام طور پر اہتمام کیا گیا ہے کہ عربی میں مذکر اور مؤنث بولے جانے والے الفاظ کا ترجمہ بھی اردو میں ان کے مطابق کیا گیا ہے۔دورہ انڈونیشیا حضور نے ۱۹ جون تالا جولائی ۲۰۰۰ ء کو انڈونیشیا کا دورہ فرمایا کسی خلیفہ کا یہ انڈونیشیا کا پہلا دورہ تھا۔جس کی بہت پذیرائی ہوئی۔صدر مملکت نے بھی ملاقات کی اور دانشوروں کے ساتھ کئی مجالس منعقد ہوئیں۔حضور نے جلسہ سالانہ سے خطابات فرمائے جس میں 4 ہزار افراد شریک ہوئے۔مدرسه حفظ قرآن مرکز سلسلہ ربوہ میں مدرسۃ الحفظ لمبے عرصہ سے قائم ہے جس میں مارچ ۱۹۵۷ء سے مارچ ۲۰۰۲ ء تک ۲۲۳ بچے قرآن کریم حفظ کر چکے ہیں۔جون ۲۰۰۰ء میں اس کا انتظام صدرانجمن احمدیہ کے سپرد کر دیا گیا اور بہت سی اصلاحات عمل میں لائی گئیں۔بچیوں کے لئے عائشہ دینیات اکیڈمی قائم کی گئی ہے جس سے ۹۲ طالبات قرآن کریم حفظ کر چکی ہیں۔۲ستمبر ۲۰۰۰ کو برطانیہ میں مدرسہ حفظ القرآن کا قیام عمل میں آیا۔جس میں ٹیلی فون اور جز وقتی کلاسوں کے ذریعہ بچوں کو قرآن حفظ کروایا جاتا ہے۔اس کلاس کا نام حضور نے ”الحافظون“ رکھا ہے۔