نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 330
کرنے کا اعلان فرمایا جس کی روشنی میں Humanity First کی تنظیم ۱۹۹۳ء میں قائم ہوئی۔یہ تنظیم اب تک یوگوسلاویہ، کروشیا، ہنگری، سلو بینیا، بوسنیا، سیرالیون سمیت ۱۵ ملکوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور ان خدمات کا تعلق یتیموں کی دیکھ بھال، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، حصول تعلیم فنی تعلیم ، خوراک ، علاج، بینائی کی واپسی، زلزلہ سے متاثرہ افراد کی بحالی سے تعلق رکھتا ہے اور یہ سلسلہ ترقی پذیر ہے۔حضور کا دورہ نارتھ پول حضور نے ۱۹۹۳ء میں قطب شمالی کے بلند ترین مقامات کا دورہ فرمایا۔۲۴ جون کو حضور نارتھ کیپ ( ناروے) پہنچے یہ وہ مقام ہے۔جہاں ۲۴ گھنٹے دن رہتا ہے۔حضور نے وقت کا اندازہ کر کے مغرب وعشاء کی نمازوں سے لے کر اگلے دن کی ساری نمازیں قافلہ کے ساتھ باجماعت ادا کیں اور ۲۵ جون کو خطبہ جمعہ بھی ارشاد فرمایا۔اس طرح رسول کریم ﷺ کی وہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی کہ دجال کے زمانہ میں غیر معمولی لمبے دن ہوں گے اور وقت کا اندازہ کر کے نماز ادا کرنا۔ہو میو پیتھی کی ترویج حضور میں خلافت سے قبل ہی ہو میو پیتھی اور اس کے ذریعہ مفت علاج کا بے پناہ جذ بہ موجزن تھا۔۱۹۶۰ء کے لگ بھگ آپ نے گھر سے دوائیں دینا شروع کیں اور پھر ۱۹۶۸ء میں وقف جدید میں فری ہومیو پیتھی ڈسپنسری کا اجراء فرمایا اور بے حد وقت دے کر مریضوں کا علاج فرماتے رہے۔حضور نے ۲۳ مارچ ۱۹۹۴ء سے ایم ٹی اے پر ہیو میو پیتھی کلاسز کا اجراء فرمایا اور