نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 266 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 266

۲۴۵ اس کی طرف توجہ دی۔چنانچہ ایک طرف تو آپ نے قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ وتفسیر تیار کرنے کا کام نئے سرے سے شروع کر دیا تا کہ اس کے ذریعے اکناف عالم میں اسلام کی تبلیغ ہو سکے اور دوسری طرف آپ نے مبلغین تیار کرنے اور پھر انہیں دنیا کے مختلف ممالک میں بھجوانے کا انتظام کیا جسے بعد میں انجمن تحریک جدید کے سپر د کر دیا گیا۔سب سے پہلے ماریشس کے جزیرہ میں احمد یہ مشن قائم ہوا جہاں پر حضور نے حضرت صوفی غلام محمد صاحب کو بھیجا پھر امریکہ میں سلسلہ احمدیہ کے پرانے بزرگ اور حضرت مسیح موعود کے صحابی حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے ذریعے اسلام کا پیغام پہنچایا گیا پھر مغربی افریقہ میں سلسلہ کے ایک بزرگ صحابی حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب نیر تشریف لے گئے ان بزرگوں کے ذریعے کثرت سے لوگ مسلمان ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور خدا تعالیٰ نے انہیں غیر معمولی کامیابی بخشی۔براعظم امریکہ، براعظم یورپ، براعظم مغربی اور مشرقی افریقہ کے بہت سارے ممالک کے علاوہ جنوبی افریقہ، فلسطین، لبنان، شام، عدن، مصر، کویت، بحرین، دوبئی، برما، سیلون، ہانگ کانگ، سنگاپور، جاپان، انڈونیشیا، شمالی بور نیو، فلپائن اور ملائشیا میں بھی جماعت احمد یہ آپ کے سنہری دور خلافت میں قائم ہو چکی تھی دنیا کے کناروں تک احمدیت کے پیغام کا پہنچنا حضرت مصلح موعودؓ کی ہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔حضرت مصلح موعودؓ کے اسی عظیم تبلیغی کارنامے کا ذکر پیش گوئی مصلح موعود کے ان الفاظ میں بڑے واضح طور پر کیا گیا ہے کہ:۔وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا۔