نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 91
وحدت قومی سے تعلق میں: وحدت قومی کے تعلق میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:۔(قدرت ثانیہ ) خدا کی طرف سے ایک بڑا انعام ہے جس کا مقصد قوم کو متحد کرنا اور تفرقہ سے محفوظ رکھنا ہے۔یہ وہ لڑی ہے جس میں جماعت موتیوں کی مانند پروٹی ہوئی ہے۔اگر موتی بکھرے ہوں تو نہ تو محفوظ ہوتے ہیں اور نہ ہی خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔ایک لڑی میں پروئے ہوئے موتی ہی خوبصورت اور محفوظ ہوتے ہیں۔اگر قدرت ثانیہ نہ ہو تو دین حق کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔پس اس قدرت کے ساتھ کامل اخلاص اور محبت اور وفا اور عقیدت کا تعلق رکھیں اور کی اطاعت کے جذبہ کو دائی بنا ئیں اور اس کے ساتھ محبت کے جذبہ کو اس قدر بڑھا ئیں کہ اس محبت کے بالمقابل دوسرے تمام رشتے کمتر نظر آئیں۔(امام) سے وابستگی میں ہی سب برکتیں ہیں اور وہی آپ کے لئے ہر قسم کے فتنوں اور ابتلاؤں کے مقابلہ کے لئے ایک ڈھال ہے۔الفضل انٹرنیشنل ۲۳ مئی تا ۵ جون ۲۰۰۳ء)