نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 448
۴۲۷ شخصی خلافت پر سب سے بڑی شہادت حضرت مسیح موعود کے بعد آپ کی جانشین شخصی خلافت پر سب سے بڑی دلیل خدا تعالی کی فعلی شہادت ہے۔نظام خلافت سے وابستہ جماعت مبائعین کا موازنہ غیر مبائعین سے کر کے بآسانی فیصلہ کیا جاسکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت کس کے ساتھ ہے۔نظام خلافت سے وابستہ لوگوں کے ساتھ یا منکرین خلافت کے ساتھ۔جماعت احمد یہ مبائعین آج خدا کے فضل اور خلافت کی برکت سے ۱۸۵ ممالک میں نفوذ کر چکی ہے۔جبکہ غیر مبائعین کی حالت ایسے ہی ہے جیسے آخری شب کا چراغ ہوتا ہے۔جس کی زندگی چند لمحوں کی مہمان ہوتی ہے۔آخر پر ہم ایک غیر کی شہادت پیش کرتے ہیں جس سے جماعت احمد یہ مبائعین کی ترقی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔قاہرہ کے شدید مخالف احمدیت اخبار الفتح کو بھی لکھنا پڑا کہ:۔میں نے بغور دیکھا تو قادیانیوں کی تحریک حیرت انگیز پائی۔انہوں نے بذریعہ تحریر و تقریر مختلف زبانوں میں اپنی آواز بلند کی ہے۔اور مشرق و مغرب کی مختلف ممالک واقوام میں بصرف زرکثیر اپنے دعوی کو تقویت پہنچائی ہے۔ان لوگوں نے اپنی انجمنیں منظم کر کے زبر دست حملہ کیا ہے اور ایشیا و یورپ، امریکہ اور افریقہ میں ان کے ایسے تبلیغی مراکز قائم ہو گئے ہیں جو علم و عمل کے لحاظ سے تو عیسائیوں کی انجمنوں کے برابر ہیں لیکن تاثیرات و کامیابی میں عیسائی پادریوں کو ان سے کوئی نسبت نہیں۔