نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 449 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 449

۴۲۸ قادیانی لوگ بہت بڑھ چڑھ کر کامیاب ہیں۔کیونکہ ان کے پاس اسلام کی صداقتیں اور پُر حکمت باتیں ہیں۔جو شخص بھی ان کے حیرت زدہ کارناموں کو دیکھے گا وہ حیران و ششدر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ کس طرح اس چھوٹی سی جماعت نے اتنا بڑا جہاد کیا ہے جسے کروڑوں مسلمان نہیں کر سکے۔صرف وہی ہیں جو اس راہ میں اپنے اموال اور جانہیں خرچ کر رہے ہیں۔اگر دوسرے مدعیان اصلاح اس جہاد کے لئے بلائیں یہاں تک کہ ان کی آواز میں بیٹھ جائیں اور لکھتے لکھتے ان کے قلم شکستہ ہو جائیں تب بھی عالم اسلام میں ان کا دسواں حصہ بھی اکٹھانہ کرسکیں گے۔جتنا یہ تھوڑی سی جماعت مال و افراد کے لحاظ سے خرچ کر رہی ہے۔(الفتح ۲ جمادی الثانی ۱۳۵۱ھ )