نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 334 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 334

۳۱۳ کو تقریر اور تحریر کا بادشاہ بنایا تھا۔آپ ایک قادر الکلام شاعر اور ادیب سحر طراز مقر ر اور تھے۔آپ کے ایک ہزار کے قریب خطبات جمعہ ریکارڈڈ ہیں۔ان میں سے اکثر سلسلہ وار مضامین پر مشتمل ہیں اور اسلامی علوم کا بے پناہ خزانہ ہیں۔ر ان علوم کی دوسری نہر مجالس عرفان کے ذریعہ جاری ہوئی۔یہ ہزار ہا مجالس اردو اور انگریزی میں ہیں۔جن کے تراجم کئی زبانوں میں رواں نشر ہوتے رہے۔لقاء مع العرب پروگرام ۴۰۰ گھنٹوں پر مشتمل ہے۔اردو کلاس، چلڈرن کلاس، اطفال، لجنہ، جرمن، بنگلہ احباب سے ملاقات کے سینکڑوں پروگراموں نے ان علوم کو سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔آپ نے سینکڑوں تحریری پیغامات دیئے۔سینکڑوں خطوط اپنے ہاتھ سے لکھے۔ہر پیغام اور خط ادب کا بھی ایک شہ پارہ ہے اور ایک بلند پایہ ادیب لفظ لفظ جلوہ نمائی کرتا ہے۔دنیا کے سیاسی ، معاشی اور معاشرتی مسائل پر آپ کے بے مثال رہنمائی نے آپ کی ذات اور جماعت کو دنیا بھر میں ایک نئی عزت اور وقار عطا کیا۔ربوہ اور لندن کے جلسہ ہائے سالانہ کے علاوہ جرمنی، کینیڈا اور امریکہ سمیت درجنوں ممالک کے سالانہ جلسوں پر آپ کے طویل مگر سحر انگیز خطابات آپ کے بے ہے۔مثال اور نا قابل فراموش تحفے ہیں۔آپ کی شاعری سچائی کے ساتھ عشق الہی اور محبت رسول میں گوندھی ہوئی۔دلوں میں کھب جانے والی اور سینوں میں گھر کرنے والی جس کے بعض شعروں پر غیر بھی سر دھنتے ہیں۔آپ کے درس القرآن اور قرآن کلاسز علوم قرآنی کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے