نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 333 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 333

۳۱۲ حضور نے کئی بار حفظ قرآن کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر احمدی کو کم از کم وہ آیات یا د ہوں جو حضور نمازوں میں تلاوت فرماتے تھے۔مریم شادی فنڈ حضور نے اپریل ۱۹۹۲ء میں جماعت کو غریب بچیوں کی شادی کے انتظام میں حصہ لینے کی تحریک فرمائی اور معاشرے میں جہیز کی وجہ سے پریشان والدین کی مدد کے لئے وفات سے چند ہفتے قبل آپ نے مریم شادی فنڈ کے نام سے تحریک فرمائی۔اس تحریک کے نتیجہ میں صرف ایک ہفتہ میں ایک لاکھ پاؤنڈ جمع ہو گیا۔مورخہ ۲۸ فروری ۱۹۹۲ء کے خطبہ جمعہ میں آپ نے اس فنڈ کا نام مریم شادی فنڈ رکھا اور فرمایا: ”امید ہے اب یہ فنڈ کبھی ختم نہیں ہوگا اور ہمیشہ غریب بچیوں کو عزت کے ساتھ رخصت کیا جا سکے گا“۔(الفضل انٹرنیشنل ۴ را پریل ۲۰۰۳ء) صدر انجمن احمد یہ پاکستان نے ملک کے اندر ضرورتمند بچیوں کے جہیز کے تمام ضروری اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا۔حضور نے فرمایا انشاء اللہ یہ فنڈ کبھی ختم نہیں ہوگا۔علمی خدمات حضرت خلیفہ المسیح الرابع کی ذات والا صفات ظاہری اور باطنی علوم کا سمندر تھا آپ کو حصول علم کا بے پناہ شوق تھا۔جدید ترین سائنسی علوم کے متعلق آپ کی معلومات حیرت انگیز تھیں اور آپ قرآن کریم کی روشنی میں ان علوم کا محاکمہ کرنے پر قادر تھے۔دنیا اور خصوصاً جماعت کو ان علوم سے بہرہ ور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ