نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 318
۲۹۷ جلسہ ہائے سالانہ برطانیہ دور ہجرت میں برطانیہ میں خلیفتہ المسیح کی موجودگی نے جلسہ ہائے سالانہ برطانیہ کو ایک لحاظ سے مرکزی حیثیت دے دی۔ساری دنیا سے احمدی خواتین و احباب جولائی کے آخر میں کشاں کشاں لندن پہنچتے۔حضور کے خطاب، نئی نظمیں، عالمی بیعت کے نظارے اور دوران سال ہونے والی الہی انعام وافضال کی بارشوں کا ذکر سنتے۔MTA نے جلسہ برطانیہ کو ہر احمدی گھر تک پہنچا دیا۔ربوہ میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے سے محرومی کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح دور فرما دیا۔برطانیہ کے ساتھ کئی دوسرے ممالک مثلاً کینیڈا اور جرمنی میں بڑے جلسے ہونے لگے۔جلسوں میں حضور کی شرکت روحانی لطف کو دو بالا کر دیتی۔اپنی زندگی کے آخری جلسے میں آپ نے فرمایا۔” خدا تعالیٰ کے فضل سے ۷۵ اممالک میں جماعت احمدیہ کا پودا لگ ہو چکا ہے۔میری ہجرت کے اٹھارہ سالوں میں ۸۴ نئے ممالک جماعت احمدیہ کو ملے ہیں۔اس سال ۵۴۹۸ نئے مقامات پر احمدیت کا نفوذ ہوا۔جن میں سے ۴۴۸۵ مقامات پر با قاعدہ نظام جماعت قائم ہو چکا ہے۔رواں سال میں ۹۴۴ بیوت الذکر مشن ہاؤسز اور دو کروڑ سے زائد افراد کی جماعت احمدیہ میں شمولیت ہوئی۔نستعلیق کتابت کا کمپیوٹر اور الرقیم پریس حضرت مسیح موعود کے زمانے میں اشاعت کے کاموں میں غیر معمولی تیزی کی جو بشارتیں دی گئی تھیں وہ اس عہد میں اس رنگ میں پوری ہوئیں کہ جدید ترین ایجادات سے استفادہ کی صورت بنی۔۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء کو کمپیوٹر کے لئے چندہ کی اپیل کی۔الرقیم پریس قائم ہوا۔اس سہولت سے جماعت کی کتب و رسائل کی اشاعت کئی گنا