نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 319
۲۹۸ بڑھ گئی۔ے جنوری ۱۹۹۴ء کو الفضل انٹر نیشنل کا اجراء ہوا۔عربی رسالہ النقومی اور انگریزی رسالہ ریویو آف ریلیجنز بھی اسی پریس میں چھپتے ہیں۔اب اس رسالہ کی اشاعت دس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔مغربی افریقہ میں بھی پریس لگ چکا ہے۔کتب کی اشاعت کی تعداد کروڑوں میں ہے۔وقف جدید کی عالمگیریت وقف جدید سے حضور کا گہرا تعلق تھا۔خدمات کے عملی میدان میں داخل ہونے کے بعد آپ کی سب سے پہلی اور اہم ذمہ داری وقف جدید تھی جس کی بہبود کے لئے آپ نے خون پسینہ ایک کر دیا تھا۔منصب خلافت پر فائز ہونے کے بعد آپ کی گہری سر پرستی اس تحریک کو حاصل رہی اور اس میں بھی ہر شعبہ کی طرح وسعت پیدا ہوئی۔۲۷ دسمبر ۱۹۸۵ء کو حضور نے اسے عالمگیر کرنے کا اعلان فرمایا۔چنانچہ ۲۰۰۲ ء میں اس تحریک میں دنیا کے ممالک کے لاکھ ۸۰ ہزار سے زائد احمدی شامل ہو چکے تھے اور ۵ لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ وصولی ہوئی۔نومبائعین کو اس میں کثرت سے شامل کرنے کے لئے آپ نے ۱۹۹۸ء میں ہدایت دی کہ ہر جماعت میں سیکرٹری وقف جدید برائے نو مبائعین کا تقرر کیا جائے۔اس تحریک کے تحت فروری ۲۰۰۲ ء میں ۱۶۰ معلمین پاکستان کے۷۰۰ سے زائد دیہات میں تعلیم و تربیت کا فریضہ ادا کر رہے تھے۔سندھ اور بھارت کے بعض علاقوں سے اسے خاص طور پر خدمت کا موقع مل رہا ہے۔مرکز سلسلہ میں معلمین کلاس نے ۲۰۰۱ ء میں ایک ادارہ کی شکل اختیار کر لی جسے حضور نے مدرستہ الظفر کا نام عطا فرمایا ان کی رہائش اور تعلیم کے لئے نئی عمارت خریدی