نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 282 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 282

۲۶۱ تراجم کے اخراجات کے وعدے آگے کا کتا یہ افضل او انعام ہے کہ یہ خدا بڑا جماعت کے ایک تھوڑے سے حصہ نے نہایت قلیل عرصہ میں مطالبہ سے بڑھ کر وعدے پیش کر دئیے ہیں۔خاص کر قادیان کی غریب جماعت نے اس تحریک میں بہت بڑا حصہ لیا۔(الفضل ۲ نومبر ۱۹۴۴ء) کمیونزم کے مقابلہ کی تحریک کمیونزم جو موجودہ زمانے کا بہت بڑا فتنہ اور روحانی و اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے کا۔۔۔۔۔۔ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اس کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔"جماعت کے علماء اور واقفین اور مدرسہ اور جامعہ کے طلباء بھی اچھی طرح کمیونسٹ تحریک کا مطالعہ کریں اور ان کے جوابات سوچ چھوڑیں اور اگر کسی امر کے متعلق تسلی نہ ہو تو میرے ساتھ بات کر لیں اسی طرح کالجوں کے پروفیسروں اور سکولوں کے اساتذہ کو چاہئے کہ کمیونسٹ تحریک کے متعلق اپنا مطالعہ وسیع کریں اور اگر کوئی کمی رہ جائے تو مجھ سے مل کر ہدایات لے لیں۔۔۔یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ زیادہ مقابلہ ہمارا کمیونسٹوں سے ہی ہے۔انہوں نے دہریت کا مذہب کے طور پر بنالیا ہے۔خدا تعالیٰ سے یہاں تک ہنسی اور تمسخر کیا جاتا ہے اور ایسے ڈرامے کھیلے جاتے ہیں جن میں خدا تعالیٰ کو نعوذ باللہ مجرم کی حیثیت سے پیش کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے نعوذ باللہ دنیا میں فساد اور خرابی پیدا ہوئی اور پھر کمیونسٹ حج خدا تعالیٰ کو نعوذ باللہ پھانسی کی سزا دیتے ہیں کہ میں اس پتلے کو پھانسی کی سزا دیتا ہوں کیونکہ اس کے وجود کے خیال کی وجہ سے دنیا میں تمام خرابی پیدا ہوئی۔اس کی تمام کامیابی عارضی اور سطحی ہے۔موجودہ جنگ کے بعد اس تحریک کا کلی طور پر دنیا کو مقابلہ کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔