نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 281 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 281

سات مراکز قائم کرنے کی تحریک تبلیغ اسلام کو زیادہ منظم و مؤثر طور پر کرنے کے لئے حضور نے ہندوستان کے مندرجہ ذیل سات اہم شہروں میں مساجد تعمیر کرنے اور تبلیغی مراکز قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔کراچی، مدراس، بمبئی ، کلکتہ، دہلی، لاہور، پشاور (الفضل ۴ را گست ۱۹۴۴ء) یہ تو ابتدا تھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ان سات شہروں کے علاوہ اور بھی قریباً ہر شہر اور قصبہ میں ایسے مراکز قائم ہو چکے جہاں جماعت کے قیام کے الہی اغراض و مقاصد کے حصول کی خاطر مخلصین جماعت بڑی توجہ اور محنت سے سرگرم عمل ہیں۔قرآن مجید اور بنیادی لٹریچر کے تراجم کی تحریک انگریزی زبان میں ترجمہ کا کام تو جماعت میں ہورہا تھا حضور نے اس مبارک دور میں اس کے علاوہ دنیا کی مشہور سات زبانوں میں قرآن مجید اور بعض دوسری بنیادی اہمیت کی کتب کے تراجم شائع کرنے کی تحریک فرمائی اور حضور نے فرمایا کہ اطالوی زبان پر ترجمہ کا خرچ میں ادا کروں گا کیونکہ ”خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ چونکہ پہلے مسیح کا خلیفہ کہلانے والا (پوپ۔ناقل ) اٹلی میں رہتا ہے اس مناسبت سے قرآن مجید کا جو ترجمہ اطالوی زبان میں شائع ہو وہ مسیح محمدی کے خلیفہ کی طرف سے ہونا چاہئے۔اس تحریک پر جماعت نے جس عجیب والہانہ رنگ میں لبیک کہا اس پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔یہ خدا تعالیٰ کا کتنا بڑا فضل ہے کہ ادھر بات منہ سے نکلتی ہے اور ادھر پوری ہو جاتی ہے باوجود خطبہ کے دیر سے شائع ہونے کے 4 دن کے اندر سات زبانوں کے