نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال

by Other Authors

Page 167 of 482

نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 167

۱۴۶ پس ان تمام دلائل سے ثابت ہے کہ حضرت علی کی خلافت بلافصل کا نظر یہ درست نہیں بلکہ حضرت ابوبکر کی خلافت برحق تھی۔خلافت سے معزولی ایک سوال یہ اٹھایا جاتا ہے کہ اگر کوئی خلیفہ کسی بیماری یا عارضہ یا بعض غیر معمولی حالات کی وجہ سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کے قابل نہ رہے تو کیا اس صورت میں خلیفہ وقت کو معزول کر کے کسی نئے خلیفہ کا انتخاب یا تقر ر ہوسکتا ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے کہ جب قرآن کریم، احادیث صحیحہ، اقوام خلفاء راشده و صلحاء امت اور خدا کی فعلی شہادت سے یہ ثابت ہوگیا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے تو پھر کسی دوسرے کو کوئی حق نہیں کہ وہ کسی خلیفہ راشد کو کسی بھی وجہ سے معزول کر دے۔خلیفہ نبی کا جانشین اور قائمقام ہوتا ہے۔جب نبی معزول نہیں ہوسکتا تو اس کا قائمقام اور جانشین کیسے معزول ہوسکتا ہے؟ کیونکہ یہ ایک روحانی منصب ہے جو تا قیامت قائم رہتا ہے۔آنحضرت کی ایک حدیث جس میں آپ نے حضرت عثمان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔اِنَّ اللهَ يَقَمِّصُكَ قَمِيصًا فَإِنْ اَرَادَكَ الْمُنَافِقُونَ عَلَى خِلْعِهِ فَلَا تَخْلَعُهُ أَبَدًا۔(مسند احمد بن حنبل حدیث ۲۳۴۲۷) (تاریخ طبری۔حصه سوم ص ۴۸۲ از ابی جعفر محمد بن جریر الطبری) یعنی اے عثمان ! یقیناً تجھے اللہ تعالیٰ ایک قمیص پہنائے گا اگر منافق اس قمیص کو اتارنے کی کوشش کریں تو ہرگز ہرگز نہ اتارنا۔