نظامِ خلافت اور خلافت احمدیہ کے سو سال — Page 67
کردار ادا کر رہا ہے۔اکناف عالم میں مساجد کی تعمیر میں جماعت احمدیہ کو ایک امتیازی مقام حاصل ہے۔ہزاروں کی تعداد میں مساجد تعمیر کرنے کا سہرا جماعت احمدیہ کے سر ہے۔اسلامی تعلیم کو عمل کے سانچہ میں ڈھالتے ہوئے مغربی اور مشرقی افریقہ میں تعلیمی اور طبی اداروں کا قیام اور انسانیت کی بے لوث خدمت ان علاقوں کے لوگوں کے دل اسلام کے لئے جیت رہی ہے۔لوٹ کھسوٹ کے اس دور میں غرباء یتامی اور بیوگان بے لوث خدمت کے طور پر انہیں بیوت الحمد کوارٹرز عطا کرنے کی سعادت بھی جماعت احمدیہ کو حاصل ہے۔اسلام کی حرمت و ناموس کی حفاظت اور دفاع میں جماعت احمدیہ نے ہمیشہ ہی صف اول میں مثالی کردار ادا کیا ہے جہاں تک اسلام کی عظمت اور ترقی کی خاطر قربانیاں دینے اور دیتے چلے جانے کا میدان ہے۔جماعت احمدیہ کی تاریخ ہر دور میں ایمان افروز واقعات سے پر نظر آتی ہے، اشاعت اسلام کی خاطر جان، مال وقت اور عزت کے نذرانے اتارنے والی یہی ایک جماعت ہے جس نے اپنی قربانیوں سے قرون اولیٰ کے صحابہ کی یاد کو تازہ کر دیا ہے۔زندگی سے کسے پیار نہیں ہوتا، لیکن یہی پیاری زندگی پیارے اسلام کی خاطر وقت کرنا ، اپنے ہونے والے بچوں کو وقف نو میں پیش کرنا تبلیغ اسلام کی خاطر غریب الوطن ہو جانا اور بالآخر راہ جہاد میں شہادت پا کر انہی سرزمینوں میں دفن ہو جانا، کلمہ طیبہ کی عظمت کی خاطر ماریں کھانا، بیڑیاں پہننا اور وفور محبت سے انہیں چومنا، اسلام کی محبت کے جرم میں اسیران راہ مولا بنا اور زندگی کے سالہا سال تک کوٹھڑیوں میں گزار دینا، دکھ اٹھانا اور وقت آنے پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اپنے مقدس امام سے داستان و فارقم کرنا۔