نصاب وقف نو — Page 79
79 والدین کو چاہیے کہ اپنا گھر کلی طور پر نوکروں اور بچوں کے حوالہ نہ کریں اور گھریلو ملازمین پر نا قابل برداشت بوجھ نہ ڈالیں۔-28 گھر کے افراد آپس میں ایک دوسرے کی ذاتی زندگی PRIVACY کا مکمل احترام کریں مثلاً بغیر اجازت دوسرے کے خطوط یا ڈائری پڑھنا۔اپنے گھر میں گانوں کی کیسٹس لگانے کی بجائے نظموں اور اچھے شعراء کے کلام سی کیسٹس لگا ئیں۔والدین ٹی وی کے پروگرام اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کی کوشش کریں۔اور پروگرام کی اچھائی یا برائی پر تبصرہ کرتے جائیں۔اپنے بہن بھائیوں یا ساتھیوں سے ایسا مذاق نہ کریں جو انہیں ناگوار گزرے۔ہر وقت تیوری چڑھائے رکھنے سے گریز کریں۔اور بامذاق انسان بننے کی کوشش کریں۔28۔گھر کی باتیں دوسروں میں کرنے سے حتی الوسع گریز کریں۔اپنے گھر میں شوروغل کر کے یا کسی دوسرے ذریعے سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف نہ دیں۔اپنے گھر میں ایسا حجرہ یا جگہ مخصوص کرنے کی کوشش کریں جہاں صرف خدا تعالیٰ کی عبادت کی جائے۔گھر میں داخل ہوتے ہوئے دُعا پڑھیں۔اَللّهُمَّ اِنّى اَسْتَلْكَ خَيْرَ الْمَوْلَجِ وَخَيْرِ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللَّهِ وَلَجْنَا وَ عَلَى اللهِ رَبَّنَا تَوَكَّلْنَا۔