نصاب وقف نو — Page 80
80 اے اللہ میں تجھ سے گھر میں آتے ہوئے اور گھر سے باہر نکلتے ہوئے بھلائی مانگتا ہوں۔اللہ کے نام سے ہم داخل ہوتے ہیں اور اپنے رب ( اللہ ) پرہی تو کل کرتے ہیں۔- گھر سے نکلتے ہوئے دعا پڑھیں۔بسم اللهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ اللَّهُمَّ إِنِّي اَعُوذُبِكَ اَنْ اَضِلَّ أَوْ أَضَلَّ اَوْ اَظْلِمَ أَوْ أَظْلَمَ اَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَى۔میں اللہ کے نام کے ساتھ گھر سے باہر جاتا ہوں۔اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں اور اللہ کی توفیق کے بغیر گناہ سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ گمراہ ہو جاؤں یا گمراہ کیا جاؤں یا ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے یا میں جہالت کروں یا کوئی میرے ساتھ جہالت سے پیش آئے۔☆۔۔۔۔۔۔۔