نصاب وقف نو — Page 78
78 عشاء کی نماز کے بعد بے مقصد باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔28 روزانہ کم از کم ایک بار دانت صاف کرنے کی عادت پختہ کریں۔گھر میں بھی مناسب لباس پہنے کا التزام رکھیں۔-28 اگر کوئی مہمان آئے تو کھلے دل سے مہمان نوازی کریں۔لیکن حد سے زیادہ - تکلف نہ کریں۔28 اگر آپ کسی کے گھر جائیں تو عین دروازے کے سامنے کھڑے نہ ہوں اور دروازوں کی درزوں سے اندرمت جھانکیں بلکہ دروازے کے ایک طرف ہو کر اجازت لیں اور دروازہ زور زور سے نہ کھٹکھٹا ئیں اور نہ ہی گھنٹی بجاتے چلے جائیں۔38- اگر تین دفعہ وقفہ وقفہ سے اجازت طلب کرنے پر اجازت نہ ملے تو بُرا منائے بغیر واپس آجائیں۔۔ایسے کمرے کی چھت پر نہ سوئیں جس کی منڈیر نہ ہو اور چھت کی منڈیر پر بیٹھنے سے گریز کریں۔اپنے مکان، اپنے کمرے اور اپنے استعمال کی چیزوں کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھیں۔28 اپنے گھر کی خوبصورتی بر باد نہ کریں خواہ وہ کرائے کا ہی ہو، اپنے گھر اور دیگر مکانوں اور دیواروں پر لکیریں لگانے یا بے جا لکھنے سے بچیں۔۔گھر کی دیواروں اور فرش کو تھوک یا پان کی پیک سے آلودہ نہ کریں۔28 اپنی رڈی اور گھر کا کوڑا کرکٹ ہر جگہ بکھیرنے کی بجائے ٹوکری میں ڈالیں اور _ ہر مناسب جگہ پر ردی کی ٹوکری رکھی ہونی چاہیے۔اگر آپ باتھ روم میں ہیں تو کسی سے گفتگو نہ کریں۔