نصاب وقف نو — Page 89
89۔% راستے کے آداب راستے میں حلقہ باندھ کر کھڑے ہونے یا بیٹھنے سے پر ہیز کریں۔راستے میں کوڑا کرکٹ یا کوئی ایذا دینے والی چیز نہ پھینکی جائے۔بلکہ اگر کوئی تکلیف دہ چیز مثلاً کانٹا، ہڈی یا چھلکا راستے میں نظر آئے تو اسے ہٹا دیں۔راستے پر چلتے ہوئے سلام میں پہل کریں۔سوار کو چاہیے کہ وہ پیدل چلنے والے کو اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے شخص کو اور کم تعداد میں لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کرنے میں پہل کریں۔28 راستہ پوچھنے والوں کو راستہ بتا ئیں راستے میں اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو اسکی مدد کریں چلتے پھرتے کوئی چیز کھانے سے پر ہیز کریں نیز راستوں میں اور سایہ دار۔H درختوں کے نیچے بول و براز سے بھی پر ہیز کریں۔راستے میں کوئی ہتھیار اس طرح سے لے کر نہ گزریں کہ کسی راہ گیر کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔نیز راہ چلتے یا مجلس میں لوگوں کی طرف اشارے نہ کریں۔28 راہ چلتے ہوئے اگر آپ بلندی پر چڑھیں تو اللہ اکبر کہیں اور اگر اتریں تو سبحان الله نہیں۔حتی الوسع ننگے سر اور ننگے پیر راہ چلنے سے گریز کریں۔نیز چلتے ہوئے اپنی جوتی یا پاؤں گھسیٹ کر یاز مین پر رگڑ کر نہ چلیں۔گلیوں اور بازاروں میں دیواروں کے انتہائی قریب نہ چلیں مبادا کسی پرنالے کا پانی آپ کے کپڑے خراب کر دے۔گریبان کھول کر اور کسی ساتھی کے گلے میں بانہیں ڈال کر راستے میں نہ چلیں۔-